• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شرمین عبید چنائے شہرہ آفاق فلم ’اسٹار وارز‘ کی ہدایات دینے کو تیار

شائع October 25, 2022
شرمین عبید چنائے نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی—فوٹو: انسٹاگرام
شرمین عبید چنائے نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی—فوٹو: انسٹاگرام

اطلاعات ہیں کہ ’اسکر‘ اور ایمی ایوارڈز یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے ممکنہ طور پر آنے والی ’اسٹار وارز‘ کی اہم ترین فلم کی ہدایات دیں گی۔

یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ حال ہی میں اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ شرمین عبید چنائے اداکار ول اسمتھ کی پروڈیوس کردہ سائنس فکشن فلم ’بریلینس‘ (Brilliance) کی ہدایات دیں گی۔

اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ ممکنہ طور پر پاکستانی فلم ساز شہرہ آفاق فلم سیریز ’اسٹار وارز‘ کی آنے والی دسویں فلم کی ہدایات بھی دیں گی۔

شوبز ویب سائٹ ’ڈیڈ لائن‘ نے اپنی خصوصی رپورٹ میں بتایا کہ مارول اسٹوڈیو کے ذیلی اسٹوڈیو لوکاس فلمز کی جانب سے شہرہ آفاق سیریز ’اسٹار وارز‘ کی اگلی فلم بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آنے والی دسویں فلم کے لیے ڈیمن لنڈلوف کی شریک لکھاری کے طور پر خدمات حاصل کرلی گئیں جب کہ دوسرے شریک لکھاری سے متعلق کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی۔

یہ بھی پڑھیں: ’اسٹار وارز‘ سیکوئل ٹرائلوجی کی آخری اور سیریز کی نویں فلم

رپورٹ میں مختلف ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ مذکورہ فلم کے لیے پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کو بطور ہدایت کار شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے، تاہم اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق فلم کے شریک لکھاری ڈیمن لنڈلوف چاہتے ہیں کہ شرمین عبید چنائے جیسے ہی کسی ہدایت کار کی خدمات حاصل کی جائیں جو کہ فلم کو نئی جہتوں کے مطابق بنائے۔

ویب سائٹ کے مطابق ابھی اسٹار وارز کی اگلی فلم کی تیاریاں ابتدائی مراحل میں ہیں، چوں کہ تاحال اس کی کہانی بھی نہیں لکھی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر جلد ہی اس حوالے سے تصدیق کردی جائے گی کہ اسٹار وارز کی دسویں فلم کو کب ریلیز کیا جائے گا اور اس کی کہانی کون لکھیں گے اور ساتھ ہی اس کے ہدایت کار کی بھی تصدیق کردی جائے گی۔

اگر اسٹار وارز میں شرمین عبید چنائے کی بطور ہدایت کار تصدیق کردی جاتی ہے تو یہ ان کا ہولی وڈ کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہوگا، کیوں کہ اسٹار وارز سیریز دنیا بھر میں منفرد شہرت رکھتی ہے۔

علاوہ ازیں شرمین عبید چنائے کی یہ تیسرا ہولی وڈ منصوبہ ہوگا، اس سے قبل فلم ساز نے رواں برس ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’مس مارول‘ کی ہدایات دی تھیں، جس کے بعد جلد ہی وہ ایک سائنس فکشن فلم ’بریلینس‘ (Brilliance) کی ہدایات دیں گی اور اسٹار وارز ان کا تیسرا منصوبہ ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024