• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

رشی سوناک برطانوی عوام کیلئے بہتر کام کرنے کی کوشش کریں گے، بھارتی ارب پتی سُسر

شائع October 25, 2022
بھارتی سیاستدانوں نے بھی رشی سوناک کے برطانوی وزیراعظم منتخب ہونےپر مبارکباد دی— فوٹو: رائٹرز/دکن ہیرلڈ
بھارتی سیاستدانوں نے بھی رشی سوناک کے برطانوی وزیراعظم منتخب ہونےپر مبارکباد دی— فوٹو: رائٹرز/دکن ہیرلڈ

بھارتی نژاد برطانوی سیاستدان رشی سوناک کے سُسر این آر نارائنا مورتی کا کہنا ہے کہ رشی سوناک جب برطانوی وزیر اعظم بنیں گے تو برطانیہ کی عوام کے لیے بہترین کام کرنے کی کوشش کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق 42 سالہ رشی سوناک کا تعلق بھارت سے ہے، وہ برطانیہ کے پہلے ایشیائی نژاد وزیر اعظم ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: رشی سوناک برطانیہ کے پہلے بھارتی نژاد وزیرا عظم بننے کے قریب

رشی سوناک برطانیہ کے وزیراعظم کے لیے اس وقت منتخب ہوئے جب دیوالی کا تہوار تھا، بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

دوسری جانب بھارتی ارب پتی اور انفوسِس کمپنی کے بانی این آرنارائنا مورتی نے رشی سوناک کو برطانوی وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں رشی سوناک پر فخر ہے‘، ساتھ مستقبل میں کامیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ رشی سوناک برطانوی وزیراعظم بن کر برطانیہ کے لوگوں کے بہترین کام کرنے کی کوشش کریں گے۔

24 اکتوبر کو بھارت میں ٹوئٹر پر رشی سوناک کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا تھا جبکہ کئی بھارتی سیاستدانوں نے بھی رشی سوناک کے برطانوی وزیر اعظم منتخب ہونے پر تاریخی کامیابی کے طور پر سراہا۔

مزید پڑھیں: بورس جانسن دوڑ سے باہر، رشی سوناک کے برطانوی وزیراعظم بننے کی راہ ہموار

دوسری جانب رشی سوناک کی اہلیہ اکشتا مورتی بھی بھارتی شہری ہیں، ان کا انفوسِس کمپنی میں 0.93 فیصد حصہ ہے جو72 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی مالیت رکھتی ہے، جبکہ رشی سوناک اور اُن کی اہلیہ کی دولت برطانوی عوام کے لیے اختلافی مسئلہ بنی رہی ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ خبر سامنے آئی ہے کہ غیر ملکی شہری ہونے کی حیثیت سے اکشتا مورتی اپنے غیر ملکی آمدنی پر برطانوی ٹیکس ادا نہیں کر رہی تھیں، جس کی وجہ سے مستقبل میں رشی سوناک کو مشکل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کا مستعفی ہونے کا اعلان

بعد ازاں رشی سوناک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ وہ عالمی آمدنی سے برطانوی ٹیکس دوبارہ ادا کرنا شروع کر لیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024