• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

اعصاب شکن مقابلے کی تصویری جھلکیاں

شائع October 23, 2022

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے اہم میچ میں بھارت نے ویرات کوہلی کے شاندار 82 اور ہاردک پانڈیا کے 40 رنز کی بدولت پاکستان کی جانب سے دیا گیا 160 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا۔

قبل ازیں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی اور قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے افتخار احمد اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصب سنچریاں اسکور کی تھیں۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑی قومی ترانوں کے احترام میں کھڑے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

ایک اینڈ سے شان مسعود نے محتاط بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 40 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی — فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کی جانب سے شان مسعود 37 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے جب کہ ان کا ساتھ دینے کے لیے محمد نواز کریز پر آئے — فوٹو: اے ایف پی

نسیم شاہ کے بعد اگلے ہی اوور میں حارث رؤف کی گیند پر بھارتی کپتان روپت شرما بھی آؤٹ ہوگئے — فوٹو: اے ایف پی

بھارت کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سوریا کمار یادیو تھے جنہیں حارث رؤف نے پویلین کی راہ دکھائی، وہ 10 گیندوں پر 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے — فوٹو: اے ایف پی

پاکستان نے پاور پلے کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 32 رنز بنائے — فوٹو: اے ایف پی

پاکستان نے 8 اوورز کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنائے تھے، شان مسعود 25 اور افتخار احمد 12 رنز کے ساتھ بیٹنگ کر رہے تھے — فوٹو: اے ایف پی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کامیابی کے بعد ویرات کوہلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے — فوٹو: اے ایف پی

بھارتی ٹیم کے ویرات کوہلی میچ جیتنے کے بعد گراؤنڈ میں جذباتی ہوگئے — فوٹو: اے ایف پی

ٹی 20 ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دینے کے بعد بھارتی کھلاڑی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے — فوٹو: اے ایف پی

بھارت کے 5ویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ہاردک پانڈیا تھے جو 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جن کو بابر اعظم نے آؤٹ کیا — فوٹو: اے ایف پی

میچ میں کامیابی کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی کو خوشی سے کندھے پر اٹھائے ہوئے ہیں — فوٹو: اے ایف پی