• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بچے کی پیدائش کے وقت احمد علی بٹ ’لیبر روم‘ میں بے ہوش ہوگئے تھے، اہلیہ

شائع October 22, 2022
جوڑے کے ہاں 2014 میں بچے کی پیدائش ہوئی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
جوڑے کے ہاں 2014 میں بچے کی پیدائش ہوئی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

اداکار، میزبان و کامیڈین احمد علی بٹ کی اہلیہ فاطمہ خان بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش کے وقت ان کے شوہر ان کے ساتھ ’لیبر روم‘ میں موجود تھے، جہاں وہ بے ہوش ہوگئے تھے۔

احمد علی بٹ اور فاطمہ خان کے ہاں اکتوبر 2014 میں بچے کی پیدائش ہوئی تھی، دونوں نے 2013 میں شادی کی تھی۔

جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش برطانوی دارالحکومت لندن میں ہوئی تھی اور ان ہی دنوں میں احمد علی بٹ ’جوانی پھر نہیں آنی‘ فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

حال ہی میں بیٹے اذان کی سالگرہ کے موقع پر دونوں ندا یاسر کے ’مارننگ شو‘ میں شریک ہوئے، جہاں دونوں نے نجی زندگی سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ کس طرح دونوں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔

احمد علی بٹ کی اہلیہ فاطمہ خان نے شوہر کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر ان کی بہت مدد کرتے ہیں، انہیں کام میں ہاتھ تک بٹاتے ہیں۔

ساتھ ہی اداکار نے بھی اہلیہ کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ گھر اور بچے کی دیکھ بھال کا زیادہ تر کام ان کی اہلیہ ہی کرتی ہیں، جس پر وہ ان کے مشکور بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: احمد علی اکبر کی احمد بٹ کو تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو وائرل

پروگرام میں بات کرتے ہوئے دونوں نے بتایا کہ وہ زیادہ بچوں کی خواہش نہیں رکھتے، دونوں کی خواہش ہے کہ مختصر خاندان ہو۔

شادی کو 9 سال گزر جانے اور بیٹے کی عمر 8 سال ہونے کے باوجود ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش نہیں ہوئی اور نہ ہی انہوں نے کہا کہ انہیں مزید بچوں کی خواہش ہے۔

جوڑے نے اپنے ہاں بچے کی پیدائش کا واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا لندن کے ہسپتال میں پیدا ہوا، جہاں بچوں کی پیدائش سے متعلق الگ ہی ضوابط اور قوانین ہیں۔

احمد علی بٹ نے بتایا کہ لندن میں اہلیہ کے ساتھ ساتھ شوہر کو بھی وہ تمام کورسز، طبی ہدایات اور طریقہ کار بتائے اور سکھائے جاتے ہیں جو کہ بچے کی پیدائش کے وقت خاتون کو سکھائے اور بتائے جاتے ہیں۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وہ تمام کورس کیے جو ان کی بیوی نے کیے۔

اداکار کے مطابق جب ان کی اہلیہ کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع تھی، انہیں ہسپتال کا عملہ زبردستی اپنے ساتھ لے گیا اور انہیں کہا کہ بچہ پیدا کرنے کے لیے آنے والی کاتون ان کی وجہ سے ہی ہسپتال پہنچی ہیں، انہیں بھی وہاں ساتھ رہنا پڑے گا۔

اسی دوران اداکار کی اہلیہ نے بتایا کہ جب لیبر روم میں بچے کی پیدائش کا عمل شروع ہوا تب وہاں موجود ان کے شوہر ان کی تکلیف دیکھ کر بے ہوش ہوگئے۔

فاطمہ خان بٹ کے مطابق لیبر روم میں موجود عملے میں سے نصف عملہ ان کے شوہر کو بچانے میں مصروف ہوگیا جب کہ باقی عملے نے ان کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ لندن میں بچے کی پیدائش کے وقت شوہر کو بیوی کے ساتھ ہی لیبر روم میں رکھا جاتا ہے، جو کہ اچھا عمل ہے اور پاکستان میں بھی ایسا ہونا چاہیے۔

اداکار کے اہلیہ نے بتایا کہ بچے کی پیدائش کو آنکھوں سے دیکھنے کے بعد احمد علی بٹ میں بہت بڑی تبدیل آگئی اور وہ ان کا پہلے سے زیادہ خیال رکھنے لگے اور بچے بھی زیادہ محبت کرنے لگے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024