• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شادی کی پیش کش کرنے والے مرد کو دیے گئے نادیہ جمیل کے جواب سے مداح ناخوش

شائع October 21, 2022
لوگوں نے اداکارہ سے شکوہ کیا کہ انہوں نے نامناسب جواب دیا—فوٹو: انسٹاگرام
لوگوں نے اداکارہ سے شکوہ کیا کہ انہوں نے نامناسب جواب دیا—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ نادیہ جمیل کی جانب سے شادی کی پیش کش کرنے والے زائد العمر شخص کو دیے گئے جواب سے ان کے مداحوں نے ںاخوشی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ سے شکوہ کیا کہ وہ اتنا سخت رد عمل نہ دیتیں۔

نادیہ جمیل نے ٹوئٹر پر شادی کی پیش کش کرنے والے زائد العمر شخص کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک ایموجی کا استعمال کیا تھا۔

نادیہ جمیل نے شخص کی ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے چہرے پر قے کرنے والی ایموجی استعمال کی تھی، جس پر ان کے مداحوں نے ان سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے شکوہ کیا کہ انہوں نے نامناسب اور سخت رد عمل کیوں دیا؟

نادیہ جمیل کو زائد العمر شخص نے اس وقت شادی کی پیش کش کی جب کہ اداکارہ نے ایک ٹوئٹ میں اپنے سوشل میڈیا دوستوں کو اپنا خاندان قرار دیا۔

اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں سوشل میڈیا مداحوں کو اپنا خاندان قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا کہ مداحوں نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا۔

نادیہ جمیل نے لکھا کہ سوشل میڈیا صارفین ان کے خاندان کی طرح ہیں، جن سے وہ ملنا اور ان کے ساتھ بیٹھ کر چائے پینا بھی پسند کریں گی۔

انہوں نے تمام لوگوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ہمیشہ اپنے سوشل میڈیا مداحوں کی مشکور رہیں گی اور مشکل وقت بھی انہیں خوشی فراہم کرنے کی کوشش کرتی رہیں گی۔

نادیہ جمیل کی مذکورہ ٹوئٹ پر درجنوں افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، تاہم جاوید احمد ہکڑو نامی شخص نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کو شادی کی پیش کش کردی۔

جاوید احمد ہکڑو نے نادیہ جمیل کی تصویر کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے پنجابی میں لکھا کہ ’او سائیں ساڈے نال ویاہ کرو گے‘۔

مذکورہ شخص کی جانب سے اداکارہ کو شادی کی پیش کش کرنے کے بعد لوگوں نے بھی اس شخص کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے ان کی عمر اور حرکت پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

لوگوں کی طرح نادیہ جمیل نے بھی شادی کی پیش کش کرنے والے شخص کی ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے اس پر ’قے‘ یعنی الٹی کرنے کے ایموجی کا استعمال کیا، جس پر مداح اداکارہ سے نالاں دکھائی دیے۔

مداحوں نے اداکارہ سے شکوہ کیا کہ وہ شادی کی پیش کش کرنے والے شخص کو صاف اور عام الفاظ میں منع بھی کر سکتی تھیں یا ان کی ٹوئٹ کو نظر انداز کر دیتیں مگر انہیں نامناسب جواب نہ دیتیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024