• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

خریداری، عمدہ کھانے اور ایڈونچر: دبئی میں یہ سب کچھ ہے

شائع November 24, 2022

چاہے آپ خریداری کے شوقین ہوں، دنیا بھر کے پکوان آزمانا چاہتے ہوں یا ایڈونچر کے متلاشی ہوں (یا تینوں) آپ کی اگلی چھٹیوں کی منزل دبئی ہونا چاہیے۔

اگر آپ شاپنگ سے لطف اندوز ہوتے ہیں تو دبئی اپنے گلیمرس شاپنگ مالز کے لیے مشہور ہے۔ یہاں نہ صرف مختلف قسم کے اسٹورز ہیں جن میں مقامی بوتیک سے لے کر اعلیٰ درجے کے عالمی برینڈز شامل ہیں بلکہ یہاں کھانے پینے اور تفریح کے لیے بھی بہت کچھ ہے (اگر آپ خاندان کے افراد یا دوستوں کے ساتھ سفر کر رہے ہیں جو خریداری میں دلچسپی نہیں رکھتے)۔

دبئی مال

دبئی کے سب سے مشہور اور دنیا کے سب سے بڑے مالز میں سے ایک دبئی مال ہے۔

اس میں نہ صرف بےشمار دکانیں اور کھانے پینے کے آؤٹ لیٹ ہیں بلکہ اس میں ایک انڈور ایکویریم، متعدد سینما گھر اور بچوں کے لیے تفریحے کے ذرائع بھی ہیں (جیسے کڈزانیہ جو کہ ایک انٹرایکٹو اور ایوارڈ یافتہ ایڈوٹینمنٹ سینٹر)۔

مال میں فیشن ایونیو کے نام سے ایک نیا حصہ بھی بنا ہے جہاں آپ لگژری ڈیزائنر اشیا کی شاپنگ کرسکتے ہیں۔ مقامی افراد اور سیاحوں کی ایک اور پسندیدہ جگہ دبئی کے مشہور بارشا علاقے میں واقع مال آف ایمریٹس ہے۔ یہاں آپ خریداری کے ساتھ ساتھ انڈور اسکی سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ چاہے آپ سکی کا سبق لینا چاہتے ہوں، کیبل کار میں سوار ہونا چاہتے ہوں، حقیقی پینگوئن سے ملنا چاہتے ہوں یا اسنو پارک میں خاندان یا دوستوں کے ساتھ تفریح ​​کرنا چاہتے ہوں، اسکی دبئی ان چیزوں کے لیے ایک منفرد نوعیت کا تجربہ ہے۔

دبئی ہلز مال میں متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی سنیما اسکرین

دبئی کے مالز میں تازہ ترین اضافہ دبئی ہلز مال کا ہے جو کہ نئے دبئی ہلز اسٹیٹ میں واقع ہے۔ یہاں روکسی سینما بھی موجود ہے جو کہ متحدہ عرب امارات کی اب تک کی سب سے بڑی سنیما اسکرین ہے۔ زارا اور ایچ اینڈ ایم ہوم اور پاٹری بارن جیسے مشہور اسٹورز کے علاوہ اس مال میں ایک انڈور رولر کوسٹر بھی ہے جسے دی اسٹورم کوسٹر کا نام دیا گیا ہے۔ یہاں کھانے پینے کے لیے بھی بہترین اور نئے آؤٹ لیٹس بھی ہیں (شاندار میٹھے کے لیے لیٹو کو آزمائیں، تندور میں بنے پیزا کے لیے اکیبا دوری اور بہترین کافی کے لیے کامن گراؤنڈز کو آزمایا جاسکتا ہے)۔

اگر آپ بھاؤ تاؤ کے شوقین ہیں تو مشہور فیشن برانڈز اچھی قیمت میں حاصل کرنے کے لیے دبئی آؤٹ لیٹ ویلیج کا ضرور دورہ کریں۔

دبئی کے روایتی بازار

اسپائس سوک، گولڈ سوک، سوک مدینت جمیرہ اور سوک البحر

اگر آپ مقامی دستکاریوں اور مصنوعات کو دیکھنے کے موڈ میں ہیں، تو آپ اسپائس سوک کے اردگرد گھوم سکتے ہیں اور دکانوں پر موجود خوشبودار اور ذائقے دار مصالحوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ یا اگر آپ زیورات کے شوقین ہیں تو آپ کو گولڈ سوک میں باریک اور خوبصورت کام والے خالص سونے اور ہیرے کے زیورات مل سکتے ہیں۔ یہ ایک ایسا بازار ہے جو دبئی میں کئی دہائیوں سے موجود ہے۔ سوک مدینت جمیرہ اور سوک البحر میں سیاح ریشمی کپڑوں، روایتی تحائف، عود اور بخور کے ایک روایتی بازار کا تجربہ کرسکتے ہیں۔

ڈریگن مارٹ

اگر آپ بازار کی قسم کی مزید مارکیٹیں دیکھنا چاہتے ہیں تو، خریداری کی ایک مشہور جگہ ڈریگن مارٹ بھی ہے جو شہر کے مرکز سے 25 منٹ کی ڈرائیو پر واقع ہے۔ یہ دبئی میں چینی مصنوعات کا ایک ریٹیل مرکز ہے اور اس میں سیکڑوں دکاندار باغبانی کے سامان اور گھریلو سامان سے لے کر ٹیک گیجٹس اور فیشن کی مصنوعات تک مختلف اشیا فروخت کرتے ہیں۔

گلوبل ویلیج

اگر آپ نومبر کے آخر میں دبئی کا دورہ کررہے تو یہ بہت ہی زبردست وقت ہے کیونکہ ہر سال دبئی کا پسندیدہ فیملی میلہ گلوبل ولیج ان ہی دنوں منعقد ہوتا ہے۔

یہاں ایک چھت تلے درجنوں ملکی تھیم والے پویلین موجود ہوتے ہیں، ہر ایک پویلین میں وہاں کے کھانوں کے ساتھ ساتھ خریداری اور تفریح ​​کے مواقع بھی ہوتے ہیں جبکہ لائیو اسٹریٹ پرفارمنس، کنسرٹ اور آتش بازی کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔ یہ واقعی اپنی نوعیت کی کثیر الثقافتی تقریب ہے۔

فاسٹ فوڈ سے لے کر روایتی کھانوں تک جو چاہیں وہ کھائیں

خریداری کے بعد بھوک تو لگے گی ہی۔ دبئی میں آپ کو کھانے پینے کے بھی سیکڑوں ریسٹورنٹ دستیاب ہیں۔ لذیذ فاسٹ فوڈ سے لے کر لذت بخش کھانوں تک یہاں آپ کو اپنی بھوک مٹانے کے لیے بہت کچھ ملے گا۔ فوری کھائے جانے والی کسی روایتی پکوان کے لیے آپ الو بیروت سے شورما خرید سکتے ہیں، الو بیروت دبئی کے بہت سے مقامات پر بہترین لبنانی اسٹریٹ فوڈ فراہم کرتا ہے۔ ان کے پاس فالفیل، ہمس اور فتوش بھی مل سکتے ہیں۔

آپ کو فراس سویٹس کا گرما گرم کنافہ بھی ضرور آزمانا چاہیے۔ یہ ایک پیسٹری ڈش ہے جو مقامی لوگوں اور سیاحوں دونوں کی پسندیدہ ہے۔ اس کے علاوہ شہر بھر میں خاصی کافی شاپس بھی موجود ہیں۔ اس حوالے سے دبئی میں تمام بین الاقوامی فرنچائز موجود ہیں۔

ایک مختلف تجربے کے لیے آپ اریبیکا کا اسپینش لاٹے بھی آزماسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ نائٹ جار، دی ایسپریسو لیب یا برنچ اینڈ کیک کا بھی انتخاب کرسکتے ہیں۔

اگر آپ اطالوی کھانوں کے شوقین ہیں تو ’Il Ristorante‘ آپ کے لیے صحیح جگہ ثابت ہوگا۔ اگر آپ مستند فرانسیسی کھانا پسند کرتے ہیں تو ’STAY by Yannick Alléno‘ ضرور جائیں۔ یہ دونوں کھانے پینے کی جگہیں دنیا کے تمام حصوں سے آنے والے سیاحوں مقبول ہیں اور انہیں دو مشیلن اسٹار ریستورانوں کی سند حاصل ہے۔

اس سال کے شروع میں دبئی نے 11 ریسٹورنٹس کی فہرست جاری کی جنہیں مشیلن اسٹار کی درجہ بندی دی گئی ہے۔ ان میں ووڈ فائر، ہاکسان اور ٹرائی سینڈ اسٹوڈیو شامل ہیں۔ ان مشہور مقامات پر جانے کے لیے پیشگی بکنگ یقینی بنائیں تاکہ آپ مایوس نہ ہوں۔

اگر آپ متحدہ عرب امارات کے مقامی فوڈ برانڈز تلاش میں ہیں تو ٹائم آؤٹ مارکیٹ دبئی ایک بہترین جگہ ہے (دبئی میں غیر مقامی افراد کی بڑی آبادی ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہاں بہت سے مختلف پکوان دستیاب ہیں)۔ ٹائم آؤٹ مارکیٹ کی کچھ بہترین کھانے پینے کی جگہوں میں بی بی سوشل ڈائننگ اور اس کے باؤ بنز مشور ہیں اسی طرح لانگ ٹینگ کے سی فوڈ ڈمپلنگز، پٹ فائر پیزا کے اوون بیکڈ پیزا، بہترین سوشی کے لیے ریف، بیف بریسکیٹ کے لیے ماتار فارمز اور پیکل کے چیکن سینڈو بہت مشہور ہیں۔ یقیناً یہ سب جان کر آپ کے منہ میں بھی پانی آرہا ہوگا۔

ایڈریس اسکائی ویو ہوٹل

اگر آپ اپنے کسی ہمدم کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں یا آپ کسی گرلز نائٹ آؤٹ کی تیاری میں ہیں تو دبئی میں کئی بہترین آپشنز دستیاب ہیں۔ ان میں سے ایک سے لا وی بھی ہے جو ایڈریس اسکائی ویو ہوٹل کی 57 ویں منزل پر واقع ہے۔ وہاں آپ (انڈور یا آؤٹ ڈور) کھانے کا ایک منفرد تجربہ حاصل کرسکتے ہیں۔ وہاں آپ کو دلکش نظارے اور بہترین ذائقے دونوں دستیاب ہوں گے۔

امیلیا ریسٹورنٹ اینڈ لاؤنج بھی ایڈریس اسکائی ویو ہوٹل میں واقع ہے اور یہ دبئی میں کھانے پینے کے عمدہ مقامات میں تازہ ترین اضافہ ہے۔ بیروت کے کسی ریسٹورنٹ کا تصور لیے اس ریسٹورنٹ کا آغاز جولائی 2022ء میں ہوا۔ یہ نہ صرف ایک جدید اور خوبصورت ماحول پیش کرتا ہے بلکہ یہاں ایک مستقل ڈی جے بھی موجود ہے۔ یہ بہت تیزی سے دبئی کا ایک پسندیدہ مقام بن گیا ہے جہاں آپ بہترین کھانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

خوبصورت ساحل

چاہے آپ تنہا سفر کر رہے ہوں، فیملی کے ساتھ ہوں یا دوستوں کے ساتھ ہر کسی کو کسی طرح کی تفریح ​​کی ضرورت ہوتی ہے اور دبئی میں آپ کے پاس اس حوالے سے بہت سارے آپشنز ہیں۔ ایک عام خیال کے برعکس دبئی میں شاپنگ کے علاوہ بھی کرنے کو بہت کچھ ہے۔ دبئی اپنے دلکش اور پرسکون ساحلوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس حوالے سے جمیرہ بیچ ریزیڈنس (جے بی آر) کا ساحل (جو دبئی مرینا میں واقع ہے) بہت مشہور ہے۔ یہاں آپ نہ صرف آرام کرسکتے ہیں بلکہ آپ مختلف کھانوں، سینما گھر اور کارنیول طرز کے کھیلوں سے بھی محضوظ ہوسکتے ہیں۔

جمیرہ میں کائٹ بیچ بھی ایک دلچسپ مقام ہے جہاں ہر عمر کے افراد کے لیے کھانے پینے کے مواقع اور مختلف سرگرمیاں موجود ہیں۔ کائٹ بیچ پر موجود ’سالٹ‘ مقامی لوگوں اور سیاحوں دونوں کا پسندیدہ ہے۔ ان کے برگر اور سالٹڈ کیریمل آئس کریم تو منہ میں پانی لے آتے ہیں۔

سیر و تفریح کے نئے مقامات

یہاں ایک نسبتاً نئی چیز ایڈونچر کے متلاشی لوگوں کو ڈاؤن ٹاؤن دبئی میں واقع اسکائی اسکریپر پر لے جاتی ہے۔ یہ ایچ واک، سائیڈ اور آبزرویٹری ہے۔

ذرا اس کا منظر دیکھیے:

دبئی میں ایک اور محسور کن اور نیا تفریحی مقام شیخ زید روڈ پر واقع میوزیم آف دی فیوچر ہے (وہاں جانے کے لیے پیشگی بکنگ کروانا مت بھولیے گا)۔ یہ ہر عمر کے لوگوں کو مستقبل کے سفر پر لےجاتا ہے۔

اگر آپ آؤٹ ڈور سرگرمیوں اور ایڈونچر کے متلاشی ہیں تو جے بی آر میں سب سے زیادہ تفریحی سرگرمیوں کے لیے ایکوا فن موزوں ہے۔ یہ سمندر میں بنا ایک آبسٹیکل کورس ہے جہاں آپ اپنے دوستوں اور خاندان والوں کے ساتھ مقابلہ کرسکتے ہیں۔

ڈیزرٹ سفاری

دبئی کی ڈیزرٹ سفاری ایک طرح کا فیل سیف ہے اور بہت مقول بھی ہے۔ یہ خطے کی حقیقی ثقافت کو ظاہر کرتا ہے۔ بہت سے ٹور آپریٹرز یہ سروس فراہم کرتے ہیں، وہ آپ کو آپ کے ہوٹل سے لیتے ہیں اور آپ کو سفاری پر لےجاتے ہیں، صحرا سے گزرتے ہوئے آپ کیمپ سائٹ تک پہنچتے ہیں جہاں آپ روایتی کھانوں کے علاوہ روایتی سرگرمیوں بشمول اونٹ کی سواری، مہندی اور بیلی ڈانسنگ سے محضوظ ہوسکتے ہیں۔

اگر آپ پلاٹینم ہیریٹیج ایکسپیریئنس نامی ڈیزیرٹ سفاری کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ پرانی لینڈ روورز میں ریگستان میں سواری کرسکتے ہیں، فالکن شو سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور جنگلی جانوروں کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔ رات کا اختتام ایک روایتی خیمے میں عمدہ عربی کھانے اور تفریح پر ہوتا ہے۔

دبئی کے باغات اور جنگلات

اگر آپ کسی پرسکون جگہ کی تلاش میں ہیں تو دبئی لینڈ میں واقع دبئی میراکل گارڈن دنیا کا سب سے بڑا قدرتی پھولوں کا باغ ہے جہاں آپ خود کو فطرت سے قریب تر پاتے ہیں۔

سٹی واک پر واقع گرین پلینٹ ایک انڈور جنگل ہے اور ایک نخلستان کا منظر پیش کرتا ہے۔ آپ اس جنگل میں ٹہل سکتے ہیں اور خوبصورت نباتات اور حیوانات کو دیکھ سکتے ہیں۔

دبئی ایک بہت ہی رنگین اور متحرک شہر ہے اور ناقابل فراموش تجربات پیش کرتا ہے پھر چاہے وہ شاندار مالز یا بازاروں میں خریداری کرنا ہو، عمدہ کھانوں سے لطف اندوز ہونا ہو یا ایڈونچر کا مزا لینا ہو دبئی میں آپ کے لیے سب کچھ ہے۔


یہ visitdubai.com کا بامعاوضہ اشتہار ہے جس کے مواد سے ڈان کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024