• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

مذاق اڑانے پر ملالہ یوسف زئی نے حسن منہاج کو ان فالو کردیا

شائع October 17, 2022
فائل فوٹو: رائٹرز/ انسٓٹاگرام
فائل فوٹو: رائٹرز/ انسٓٹاگرام

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھارتی نژاد امریکی کامیڈین حسن منہاج کو مذاق اڑانے کے بعد انسٹاگرام پر فالو کردیا جس کے بعد پریانکا چوپڑا نے بھی کامیڈین کو ان فالو کردیا۔

حسن منہاج بھارتی والدین کے ہاں امریکا میں پیدا ہوئے اور انہیں نیٹ فلیکس سمیت دیگر اسٹریمنگ ویب سائٹس پر شوز کرنے کی وجہ سے شہرت حاصل ہوئی۔

ان پر ماضی میں اپنے شوز کی شوٹنگ کے دوران خواتین کو تحفظ نہ دینے یا خواتین کے ساتھ ناروا سلوک سے متعلق آواز نہ اٹھائے جانے کے الزامات بھی لگتے رہے ہیں۔

ان کا شمار ابھرتے ہوئے کامیڈین میں ہوتا ہے اور انہیں بھارت سمیت پاکستان میں کافی پسند بھی کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک مزاحیہ ویڈیو میں ملالہ یوسف زئی سے متعلق مذاق کیا تھا، جس کے بعد نوبیل انعام یافتہ کارکن نے انہیں انسٹاگرام پر ان فالو کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلکس پر حسن منہاج کا شو ختم ہونے پر صارفین برہم

حسن منہاج نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے ایک روز قبل کہا تھا کہ ملالہ انہیں انسٹاگرام پر فالو کرتی ہیں مگر وہ انہیں نہیں کرتے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کامیڈین کے مطابق جب ملالہ یوسف زئی نے مذکورہ بات سنی تو انہوں نے انہیں ان فالو کردیا۔

کامیڈین نے مذاق میں ملالہ یوسف زئی کو اپیل کی کہ وہ مہربانی کرکے وہ انہیں دوبارہ فالو کریں۔

حسن منہاج نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ لیکن اس کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ وہ ملالہ یوسف زئی کے فالو کیے جانے کے بعد انہیں فالو بیک کریں گے یا نہیں؟

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ملالہ یوسف زئی نے حسن منہاج کو ان فالو کرنے سے متعلق اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا اور لکھا کہ انہیں متعدد افراد نے کامیڈین کی ویڈیو بھیجی، جس کے بعد انہوں نے انہیں ان فالو کردیا۔

مزید پڑھیں: حسن منہاج کے شو پر خواتین کو تحفظ فراہم نہ کرنے کا الزام

ملالہ یوسف زئی کی جانب سے حسن منہاج کو ان فالو کیے جانے کی خوشی میں پریانکا چوپڑا نے بھی کامیڈین کو ان فالو کیا اور نوبیل انعام یافتہ کارکن کے قدم کی تعریفیں کیں۔

خیال رہے کہ انسٹاگرام پر حسن منہاج کے 16 لاکھ فالورز ہیں اور انہوں نے 1475 افراد اور اداروں کو فالو کر رکھا ہے، اسی طرح نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے انسٹاگرام پر 23 لاکھ فالوورز ہیں اور انہوں نے محض 385 افراد اور اداروں کو فالو کر رکھا ہے۔

یوں بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے انسٹاگرام پر 8 کروڑ سے زائد فالورز ہیں اور انہوں نے 708 افراد اور اداروں کو فالو کر رکھا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024