• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارتی ویب سیریز میں شامل میشا شفیع کے گانے کی تعریفیں

شائع October 17, 2022
میشا شفیع کی تعریفیں کی گئیں—اسکرین شاٹ/ انستاگرام
میشا شفیع کی تعریفیں کی گئیں—اسکرین شاٹ/ انستاگرام

گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان چھوڑ کر کینیڈا میں رہائش اختیار کرنے والی گلوکارہ میشا شفیع کے بھارتی ویب سیریز ’ہش ہش‘ میں شامل گانے کی تعریفیں کی جا رہی ہیں اور ویب سیریز کی ہدایت کارہ نے گلوکارہ کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

میشا شفیع کا گانا ’میرے مہرو‘ کو سینیئر بولی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ، سوہا علی خان، عائشہ جھلکا، کرشمہ تنا اور دیگر اداکاراؤں پر فلمایا گیا ہے۔

’میرے مہرو‘ کی شاعری بھارتی شاعر سمیر راحت نے لکھی ہے جب کہ اس کی موسیقی ارجیت دتا نے تیار کی ہے۔

بھارتی موسیقار کی موسیقی اور شاعری پر مبنی گیت کو میشا شفیع نے اپنے خصوصی انداز میں گاکر نہ صرف مداحوں کو خوبصورت تحفہ دیا بلکہ ان کی بھارت بھر میں تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

ویب سیریز کی ہدایت کارہ تنوجا چندرا نے گانے کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے میشا شفیع کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا اور اعتراف کیا کہ پاکستانی گلوکارہ نے شاندار انداز میں گانے کو گایا۔

میشا شفیع نے بھی گانے سے متعلق انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے بھارتی ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔

میشا شفیع کے گانے کو 15 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا جب کہ ویب سیریز ’ہش ہش‘ کی دوسری قسط ریلیز ہونے والی ہے، مذکورہ ویب سیریز کی پہلی قسط گزشتہ ماہ ستمبر میں ایمازون پرائم پر نشر کی گئی تھی۔

’ہش ہش‘ کے ذریعے جوہی چاولہ اور عائشہ جھلکا نے ڈیجیٹل اسکرین پر دیبیو کیا ہے جب کہ کئی سال بعد سوہا علی نے بھی اسکرین پر واپسی کی ہے، علاوہ ازیں اس ویب سیریز میں دیگر اداکاراؤں نے بھی کافی عرصے بعد شوبز میں واپسی کی ہے۔

ویب سیریز کی کہانی چار خواتین دوستوں کے گرد گھومتی ہے، جن کی زندگی اس وقت تبدیل ہوجاتی ہے جب کہ ایک پارٹی میں جھگڑا ہوجانے کے بعد ایک قتل ہوجاتا ہے۔

ویب سیریز میں دکھایا گیا ہے کہ امیر گھرانوں کے افراد اور خصوصی طور پر خواتین کی پس پردہ کی زندگی کچھ اور ہوتی ہے اور ان کی چھپی ہوئی زندگی کے مزیدار ہونے کی وجوہات سماج میں ناقابل قبول ہوتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024