• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آرمی چیف کے خلاف ٹوئٹ، سینیٹر اعظم خان سواتی کا مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

شائع October 15, 2022
سماست سے قبل اعظم سواتی کو طبی معائنے کے لیے پمزہسپتال لے جایا گیا—فائل فوٹو : ڈان نیوز
سماست سے قبل اعظم سواتی کو طبی معائنے کے لیے پمزہسپتال لے جایا گیا—فائل فوٹو : ڈان نیوز

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف ٹوئٹ کرنے پر گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم خان سواتی کا مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے آج سینیٹر اعظم سواتی کو اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے سینئر سول جج محمد شبیر کی عدالت میں پیش کیا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کے خلاف ٹوئٹ: سینیٹر اعظم خان سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

قبل ازیں اعظم سواتی کو طبی معائنے کے لیے پمز ہسپتال لے جایا گیا تھا جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے آغاز پر عدالت کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے اس مقدمے میں راجہ رضوان عباسی کو پراسیکیوٹر مقرر کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ وہ اعظم سواتی کے خلاف درج شکایت میں شامل دفعات پر دلائل دیں گے۔

ایف آئی کی جانب سے کیس کی فائل جج کے حوالے کی گئی، پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے دلائی دیے کہ ملزم نے اپنے ویری فائیڈ اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی، ملزم کے خلاف پیکا سیکشن کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، ٹوئٹ میں الفاظ کا چناؤ درست نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: 'جو کچھ میرے ساتھ ہوا، اس سے بہتر ہے مجھے گولی مار دی جاتی'

پراسیکیوٹر کی جانب سے اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملزم مسلسل ایک مہم چلا رہا ہے۔

جج نے استفسار کیا کہ میں نے فائل پڑھی ہے، 2 روز کے ریمانڈ میں ایف آئی اے نے کیا کیا؟ پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ فون ابھی تک برآمد نہیں ہوا، کچھ ڈیوائسز برآمد کرنی ہیں۔

جج نے استفسار کیا کہ کیا فون ابھی تک برآمد نہیں ہوا؟ پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ابھی تک جس فون سے ٹوئٹ کیا گیا وہ برآمد نہیں ہوا، اس کا سراغ بھی لگانا ہے کہ ملزم کے پیچھے کون ہے جو آرمی کے خلاف ٹوئٹس کراتا ہے، ہمارے جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کی جائے۔

ملزم کے وکیل بابر اعوان نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے اعظم سواتی سے ٹوئٹ کے متعلق پوچھا انہوں نے تسلیم کیا کہ ٹوئٹ ان کی ہے، میں آئندہ سماعت پر ساری ریکارڈنگز لے کر آؤں گا کس نے کس وقت کیا کہا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کو اسلام آباد کے بنی گالا چوک سے ’اغوا‘ کیا گیا، پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ

بابر اعوان نے مزید کہا کہ انہوں نے استدعا کی کہ ٹوئٹ اور ٹوئٹر اکاؤنٹ ریکور کرنا ہے، ٹوئٹ کو اعظم سواتی نے تسلیم کر لیا، اکاؤنٹس کے لیے ان کو امریکا جانا پڑے گا، ایک ٹوئٹ ہے جسے اعظم سواتی نے تسلیم کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ اعظم سواتی کے جسم پر زخم کے نشانات دیکھ لیں، پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کو کچھ بھی نہیں لکھنے دیا جا رہا۔

بعدازاں عدالت نے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید ایک روز کی توسیع کر دی۔

اعظم سواتی کی گرفتاری

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم خان سواتی کو 12 اور 13 اکتوبر کی درمیانی شب گرفتار کیا گیا تھا۔

سابق وفاقی وزیر کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف ٹوئٹ کرنے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سیل نے گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: اعظم سواتی نے گرفتاری کی اصل وجہ بتا دی

ایف آئی اے کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے کے مطابق 'پی ٹی آئی کے سینیٹر کو آرمی چیف سمیت ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز اور دھمکی آمیز ٹوئٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا'۔

بعدازاں 2 روز قبل انہیں اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے سینئر سول جج شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں ان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024