• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کراچی: 6 سالہ بچی کے ریپ کے الزام میں 15 سالہ گھریلو ملازم گرفتار

شائع October 15, 2022
درخشاں پولیس نے ریپ کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا—فائل/فوٹو: ڈان
درخشاں پولیس نے ریپ کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا—فائل/فوٹو: ڈان

کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں واقع ایک بنگلے میں گھریلو ملازم کے طور پر کام کرنے والے نوعمر لڑکے کو مبینہ طور پر اپنے مالک کی 6 سالہ بیٹی کو ریپ کا نشانہ بنانے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ سید اسد رضا نے بتایا کہ واقعہ کے وقت بچی کی والدہ گھر پر نہیں تھیں، بچی کو جناح پوسٹ گریجوئیٹ میڈیکل سینٹر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی۔

مزید پڑھیں: کراچی: 6 سالہ بچی کا ریپ کرنے والا 70 سالہ ملزم گرفتار

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران 15 سالہ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ واقعے کے روز گھر کا مالک باہر گیا ہوا تھا اور خاندان کے دیگر افراد اپنے کام میں مصروف تھے۔

ملزم نے بتایا کہ بچی اپنے کمرے میں اکیلی تھی جہاں اس نے اس کے ساتھ زیادتی کی، بعد ازاں وہ اپنے معمول کے کاموں میں مصروف ہوگیا اور بچی کے دادا کے ساتھ بنگلے سے کسی کام کے لیے باہر نکلا، جب وہ واپس گھر پہنچے تو بچی کے والدین کو واقعے کا علم ہوچکا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ والدین نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی جنہوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: 6 سالہ بچی کا ریپ کے بعد قتل کے مجرم کو سزائے موت

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم کا تعلق پنجاب سے ہے اور اس کے والد پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ ہیں، وہ 25 روز قبل خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ کراچی آیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خاندان سے واقف ایک شخص نے ملزم کے لیے ڈی ایچ اے میں واقع اس بنگلے میں نوکری کا بندوبست کیا تھا جہاں وہ نوکروں کے کوارٹرز میں رہتا تھا۔

درخشاں پولیس نے ریپ کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024