• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

موڈیز نے 5 پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ بھی کم کردی

شائع October 11, 2022
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

موڈیز انویسٹرز سروس نے پاکستان کے 5 بینکوں کی طویل مدتی ڈپازٹ ریٹنگ میں تنزلی کرتے ہوئے ’بی 3‘ سے ’سی اے اے ون‘ کردیا۔

موڈیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے 5 بینکوں الائیڈ بینک لمیٹڈ (اے بی ایل)، حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل)، ایم سی بی بینک لمیٹڈ (ایم سی بی)، نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کی طویل مدتی ڈپازٹ ریٹنگ کم کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: موڈیز کی کریڈٹ ریٹنگ میں پاکستان کی مزید تنزلی

بیان میں کہا گیا کہ موڈیز نے مذکورہ بینکوں کی طویل مدتی فارن کرنسی کاؤنٹر پارٹی رسک ریٹنگز (سی آر آر) بھی بی 3 سے سی اے اے ون کردی ہے۔

موڈیز نے کہا کہ ‘موڈیز نے ریٹنگ ایکشن کے تحت اے بی ایل، ایم سی بی اور یو بی ایل کی بیس لائن کریڈٹ اسیسمنٹس کو بی 3 سے سی اے اے ون کردیا ہے اور اس کے نتیجے میں ان کی مقامی کرنسی کی طویل مدتی سی آر آرز بی 2 سے بی 3 میں تنزلی کردی ہے اور ان کی طویل مدتی کاؤنٹر پارٹی رسک اسیسمنٹس بی 2 (کریڈٹ) سے بی 3 (کریڈٹ) کردی’۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘این بی پی اور ایچ بی ایل کے بی سی ایز کی سی اے اے ون پر تصدیق کردی گئی ہے’۔

ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘ان تمام بینکوں کی ڈپازٹ پر آؤٹ لک بدستور منفی رہے گی’۔

واضح رہے کہ اس سے قبل موڈیز نے پاکستان کی مقامی اور بیرونی کرنسی اور غیر محفوظ قرض ریٹنگز بی 3 سے سی اے اے ون کردی تھی۔

پاکستانی بینکوں کی ریٹنگز میں تنزلی کے حوالے سے بیان میں موڈیز نے کہا کہ ریٹنگز اس بات کی عکاس ہے کہ حکومت کی بینکوں سے تعاون کی صلاحیت میں کمی آگئی ہے، جس سے بینکوں پر اثر پڑا جن کی ریٹنگ حکومت کے تعاون سے مستفید ہوتی تھی، ان میں این بی پی اور ایچ بی ایل ہے۔

موڈیز نے کہا کہ بینکوں کی بیلنس شیٹس اور خود مختار کریڈٹ رسک کے درمیان ہائی کریڈٹ لنکیجز اور خودمختار کریڈٹ رسک اور پاکستان کی غیر ملکی کرنسی سیلنگ سی اے اے ون نے تمام ریٹڈ بینکوں کی فارن کرنسی سی آر آر پر اثر ڈال دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کی تصدیق کردی

بیان میں کہا گیا کہ ‘پاکستانی حکومت کی بینکوں کو ضرورت کے وقت تعاون کی صلاحیت میں کمی سے بونڈ ریٹنگ بی 3 سے سی اے اے ون میں چلی گئی ہے، جو بدترین معاشی صورت حال کی وجہ سے ہوئی ہے’۔

موڈیز نے کہا کہ ‘جون 2022 میں ملک میں بدترین سیلاب کے بعد حکومتی لیکویڈیٹی میں اضافہ اور بیرونی اور قرضوں سے متعلق خطرات پیدا ہوئے ہیں’۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘اس کے نتیجے میں این بی پی اور ایچ بی ایل کی ڈپازٹ ریٹنگز میں بہتری کے لیے حکومتی تعاون مزید کارگر نہیں رہا’۔

موڈیز کا کہنا تھا کہ بینکوں کی ریٹنگز پر منفی آؤٹ لک کی بڑی وجہ ریٹڈ بینکوں کی جانب سے خود مختار قرض سیکیورٹیز کی بڑی تعداد ہے، جو ان کے ٹائر ون کیپیٹل کے 7 سے 14 گنا کے درمیان ہے، یہ ان کی کریڈٹ صلاحیت حکومت سے جوڑنے میں لنک جاری رکھے گا تاہم ان کی ریٹنگز منفی آؤٹ لک پر ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ آؤٹ لک بینکوں کی مالی استعداد اور کریڈٹ پروفائل پر بڑھتے خطرات بھی ظاہر کرتا ہے جو پاکستان کی میکرو اکنامک دباؤ اور آپریٹنگ کنڈیشنز سے جڑ جاتی ہے اور میکرو اکنامک دباؤ موڈیز کو پاکستان کی میکرو پروفائل کا جائزہ لینے میں معاون ہوگا اور اس وقت یہ انتہائی کمزور ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024