• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فلپائن: ایک لاٹری میں 433 لوگوں کا جیک پاٹ نکلنے کا انوکھا واقعہ

شائع October 5, 2022
کچھ صارفین نے نشاندہی کی کہ جیت کا عدد ایسے اعداد کی سیریز ہے جو سب 9 سے تقسیم ہو سکتے ہیں — فائل فوٹو: رائٹرز
کچھ صارفین نے نشاندہی کی کہ جیت کا عدد ایسے اعداد کی سیریز ہے جو سب 9 سے تقسیم ہو سکتے ہیں — فائل فوٹو: رائٹرز

فلپائن میں ایک ہی لاٹری میں 433 لوگوں کا جیک پاٹ نکلنے کا ناقابل یقین واقعہ سامنے آیا ہے جس پر تحقیقات کے مطالبے کی آوازیں بھی اٹھنے لگی ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق گرینڈ لوٹو کا سب سے بڑا انعام جیتنے والوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

گرینڈ لوٹو کے شرکا کو ایک سے لے کر 55 میں سے 6 اعداد چننے ہوتے ہیں، جیک پاٹ جیتنے کے لیے کسی کھلاڑی کے تمام 6 نمبرز وہی ہونے چاہئیں جو لاٹری آپریٹر نے نکالے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: معیشت کو سہارا دینے کیلئے لاٹری اسکیم کی تجویز زیر غور

جیک پاٹ کا انعام 23 کروڑ 60 لاکھ پیسو (40 لاکھ امریکی ڈالر) ہے، لاٹری کے منتظم سرکاری ادارے فلپائن چیرٹی سویپ اسٹیکس آفس (پی سی ایس او) نے لاٹری جیتنے والوں کی بڑی تعداد کی تصاویر شیئر کیں جن میں سے ہر ایک کے حصے میں 5 لاکھ پیسو (13 ہزار امریکی ڈالر) آئے۔

فلپائن میں سینیٹ کے اپوزیشن رہنما ایکوئلینو کوکو پیمینٹل نے ان 'حیران کن‘ اور ’غیر معمولی‘ نتائج کی سرکاری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہ ’یہ لاٹری گیمز جمہوریہ فلپائن سے منظور شدہ ہیں اس لیے ہمیں ان گیمز کی ساکھ کو برقرار اور محفوظ رکھنا ہے'۔

مزید پڑھیں: کینسر کا مریض کروڑوں روپے کی لاٹری کا مالک بن گیا

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی رائے تقسیم نظر آئی، کچھ صارفین نے اس اتفاق کو قابل فہم قرار دیا جبکہ کچھ لوگوں نے اس پر اپنے شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔

کچھ صارفین نے نشاندہی کی کہ جیت کا عدد (09-45-36-27-18-54) ایسے اعداد کی سیریز ہے جو سب 9 سے تقسیم ہو سکتے ہیں۔

پی سی ایس او کے جنرل منیجر میلکوئیڈز روبلز نے اس حیران کن معاملے میں کسی قسم کی بے ضابطگیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سے تحقیقات کو خوش آمدید کہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم عوام کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ پی سی ایس او اپنی ذمہ داری اور اس اصول کی پاسداری کرتا ہے کہ کھیلوں کے انعقاد قابل اعتماد، دیانتداری، اخلاص اور شفافیت پر مبنی ہو‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024