• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بہاولپور: مبینہ طور پر ریپ کا شکار خاتون کی پولیس اسٹیشن کے سامنے خودسوزی

شائع October 4, 2022
موقع پر موجود پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد نے آگ بجھا کر خاتون کو ہسپتال منتقل کیا — فائل فوٹو: اے ایف پی
موقع پر موجود پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد نے آگ بجھا کر خاتون کو ہسپتال منتقل کیا — فائل فوٹو: اے ایف پی

صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور کے شہر احمدپور شرقیہ میں ریپ کا نشانہ بنانے والی خاتون نے پولیس کی جانب سے ریپ کا مقدمہ درج نہ کرنے پر احمدپور شرقیہ پولیس اسٹیشن کے خود کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ خاتون پولیس اسٹیشن میں کچھ غنڈوں کے خلاف شکایت درج کرانے گئی تھی جو اچ شریف کی شوکت کالونی میں واقع ان کے گھر میں زبردستی داخل ہوئے اور مبینہ طور پر ان کا ریپ کرنے کے بعد ان کی بیٹی کو بھی اغوا کر لیا۔

مزید پڑھیں: ’ریپ‘ کی شکار خاتون نے خودکشی کرلی

جب اچ شریف پولیس نے ان کی شکایت پر کان نہ دھرے تو وہ احمد پور شرقیہ پولیس اسٹیشن گئیں اور پولیس کے رویے کے خلاف احتجاجاً پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔

البتہ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد نے آگ بجھا کر خاتون کو ہسپتال منتقل کیا۔

بہاولپور ضلعی پولیس کے ترجمان عامر نذیر نے ڈان کو بتایا کہ مبینہ طور پر ریپ گزشتہ ماہ کیا گیا تھا اور خاتون کی شکایت درج کر لی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے خاتون کے خلاف خودکشی کی کوشش کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر: حاملہ خاتون کی ’ریپ‘ کے بعد خودکشی کی کوشش

دوسری جانب لودھراں پولیس نے ڈاکٹر امیر والی گلی میں گھر میں گیس کی وجہ سے آگ لگنے کے نتیجے میں باپ بیٹے کے زندہ جل جانے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس کی تفتیشی ٹیم نے گھر کے باورچی خانے کی زمین پر خون کے قطرے نظر آنے پر شہباز نواز اور ان کے بیٹے کی موت کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

لودھراں پولیس کے ترجمان کے مطابق پیر کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں باپ بیٹے کے پوسٹ مارٹم کے بعد اہلخانہ کو دونوں کی تدفین کی اجازت دے دی گئی۔

ان کا کہنا تھاکہ پولیس نے ابتدائی طور پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 174 کے تحت رپورٹ درج کی ہے اور ل؛اش کے نمونے فارنزک تجزیے کے لیے بھیج دیے ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور: ریپ کا شکار طالبہ کی خودکشی کی کوشش

انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فارنزک تجزیے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024