• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

لانگ مارچ میں عوام باہر نہ نکلے تو یہ پاکستان کی شکست ہوگی، فواد چوہدری

شائع October 4, 2022
فواد چوہدری نے کہا کہ پچھلے 6 ماہ سے ملک میں مارشل لا سے بھی بدتر صورتحال ہے— فائل فوٹو: ڈان نیوز
فواد چوہدری نے کہا کہ پچھلے 6 ماہ سے ملک میں مارشل لا سے بھی بدتر صورتحال ہے— فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی احتجاج کی کال پر اگر عوام گھروں سے باہر نہ نکلے تو یہ پاکستان کی شکست ہوگی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ لانگ مارچ کے انتظامات آخری مراحل میں ہیں۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی معیشت تباہ ہوگئی ہے، پچھلے 6 ماہ سے ملک میں مارشل لا سے بھی بدتر صورتحال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو ہٹانے کی ’غیرملکی سازش‘میں میڈیا کے چند سینئر لوگ بھی شامل ہیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اپیل پر اگر عوام لانگ مارچ کے لیے گھروں سے باہر نہیں نکلے تو یہ پاکستان کی شکست ہوگی، آزادی مارچ پاکستان کی حقیقی آزادی بنے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے اُمید ظاہر کی کہ پی ٹی آئی لانگ میں عوام بڑی تعداد میں باہر نکلیں گے، پارٹی کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو عوام کو اکٹھا کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔

عمران خان کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے شوکاز نوٹس کالعدم قرار دینے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے بہت اچھا فیصلہ سنایا، پاکستان تحریک انصاف کسی بھی ادارے سے تصادم نہیں چاہتی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں ملک ترقی کررہا تھا لیکن پچھلے 6 ماہ سے ملک شدید بدحالی کا شکار ہے۔

مزیدپڑھیں: دنیا کے پہلے ’ابو بچاؤ مارچ‘ کا آغاز ہوگیا، فواد چوہدری

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا پاسپورٹ بحال ہوگیا ہے اور اب وہ لندن ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں میں اپنے والد کے ساتھ ملنے جا سکتی ہیں اور پھر وہ کہیں گے کہ ایوان فیلڈز اپارٹمنٹس ان کی ملکیت نہیں ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزیرخزانہ اسحٰق ڈار جس طیارے سے پاکستان سے فرار ہوئے تھے اُسی طیارے سے وزیراعظم کے ہمراہ پاکستان واپس آئیں ہیں، انہوں نے کہا کہ اسحٰق ڈار پر منی لانڈرنگ کے الزامات بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے انصاف کے نظام پر طمانچہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتساب کے قانون میں ترمیم کے حوالے سے بہت اہم کیس سپریم کورٹ میں دائر کیا ہے، امید ہے کہ عدالت کارروائی کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024