• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm

جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ کے مقدمے پر بنی فلم کا ٹریلر ریلیز

شائع September 29, 2022
فلم کو ایک روز بعد ریلیز کیا جائے گا—اسکرینش اٹ
فلم کو ایک روز بعد ریلیز کیا جائے گا—اسکرینش اٹ

معروف ہولی وڈ اداکار جونی ڈیپ اور ان کی سابق اہلیہ امبر ہرڈ کے درمیان امریکی عدالتوں میں چلنے والے گھریلو تشدد اور ایک دوسرے کی عزت خراب کرنے کے مقدمے پر بنائی گئی فلم کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے 30 ستمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

’ہاٹ کیک: جونی/ہرڈ ٹرائل‘ کے نام سے بنائی گئی فلم کے جاری کیے گئے مختصر ٹیزر میں دونوں اداکاروں کے مرکزی کردار دکھائے گئے ہیں۔

مختصر دورانیے کے ٹریلر میں جونی ڈیپ کے کردار میں مارک ہاپکا جب کہ امبر ہرڈ کے کردار میں میگن ڈیوس کو دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ کے مقدمے پر فلم تیار

ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم کی کہانی اگرچہ دونوں اداکاروں کے ٹرائل کے گرد گھومتی ہے، تاہم اس میں ان کی زندگی کے دیگر واقعات کو بھی دکھایا جائے گا۔

فلم میں ممکنہ طور پر دونوں اداکاروں کی ذاتی اور شوبز زندگی کو بھی دکھائے جانے کا امکان ہے۔

میگن ڈیوس نے امبر ہرڈ کا روپ دھارا ہے—اسکرین شاٹ
میگن ڈیوس نے امبر ہرڈ کا روپ دھارا ہے—اسکرین شاٹ

ٹریلر میں دونوں اداکاروں کی پرتعیش زندگی کو بھی دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر کو جاری کرتے ہوئے فلم میں کو 30 ستمبر کو یوٹیوب پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جہاں شائقین اسے مفت میں دیکھ سکیں گے۔

فلم کی کہانی گے نکولوشی نے لکھی ہے اور اس کی ہدایات سرا لوہمن نے دی ہیں۔

’ہاٹ کیک: جونی/ہرڈ ٹرائل‘ کو دونوں کے ٹرائل کے ختم ہونے کے محض تین ماہ بعد ہی ریلیز کیا جا رہا ہے، امبر ہرڈ اور جونی ڈیپ کے ٹرائل کا فیصلہ یکم جون کو سنایا گیا تھا۔

مارک ہاپکا نے جونی ڈیپ کا کردار ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ
مارک ہاپکا نے جونی ڈیپ کا کردار ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ

عدالت نے طویل سماعت کے بعد جونی ڈیپ کے حق میں فیصلہ ہوئے کہا تھا کہ اداکار نے اپنے خلاف تمام شواہد پیش کیے اور ثابت کیا کہ امبر ہرڈ نے ان کی توہین اور بدنامی کی۔

عدالت نے ہتک عزت کے دعوے کے تحت امبر ہرڈ پر ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا تھا، تاہم جونی ڈیپ پر بھی 15 سے 20 لاکھ تک جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

مذکورہ کیس میں جونی ڈیپ نے سابق اہلیہ کے خلاف 5 کروڑ جب کہ امبر ہرڈ نے بھی سابق شوہر کے خلاف 10 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا۔

مذکورہ فیصلے کے خلاف امبر ہرڈ نے نظرثانی کی درخواست بھی دائر کی تھی، جسے عدالت نے مسترد کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024