• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

مبینہ آڈیو ٹیپ سے ثابت ہوگیا مریم نواز کے داماد نے بھی پیسے بنانے ہیں، عمران خان

شائع September 25, 2022
— فوٹو: اسکرین شارٹ / پی ٹی آئی یو ٹیوب
— فوٹو: اسکرین شارٹ / پی ٹی آئی یو ٹیوب

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مبینہ آڈیو ٹیپ سے ثابت ہوگیا مریم نواز کے داماد صاحب نے بھی پیسے بنانے ہیں۔

کرک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ کا حوالے دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ٹیپ میں تین چیزیں خاص طور پر سامنے آئیں، پہلی چیز یہ کہ مریم اپنے داماد کے لیے بھارت سے پاور پلانٹ کی مشینری پاکستان درآمد کروا رہی ہے، آدھی مشینری آچکی ہے، سفارش کر رہی ہے کہ آدھی مشین بھی میرے داماد کے پاس لے آؤ، وہ ناجائز کام کرا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقتدار کے ذریعے ذات کو فائدہ کروانے کو کرپشن کہتے ہیں، میری حکومت نے بھارت سے تجارت اس لیے بند کی تھی کہ بھارت نے عالمی قانون توڑا، اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کے خلاف جاتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو 5 اگست 2019 کو ختم کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اس وقت کال دوں گا جب مخالفین سمجھیں گے کہ میں پیچھے ہٹ گیا، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ موجودہ حکومت بھارت سے تجارت شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاہم ابھی تجارت کھلی نہیں ہے لیکن مریم نواز کا داماد غیر قانونی طور پر مشینری بھارت سے لے رہا ہے، یہ لوگ پیسوں کے لیے کشمیریوں کی قربانیوں کو بھی نظر انداز کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تیسری چیز یہ ہے کہ مصیبت یہ ہے کہ ان کا ٹبر اتنا بڑا ہے، وہ سارے پیسے بنانے پر لگے ہوئے ہیں، اور ٹیپ سے ثابت ہوگیا کہ داماد صاحب نے بھی پیسے بنانے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہے کہ میرے داماد کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے گرڈ اسٹیشن بنا دو، ہر ہاؤسنگ سوسائٹی کو اپنا گرڈ اسٹیشن بنانا پڑتا ہے، یہ کہہ رہی ہیں کہ سرکاری طور پر بنا دو، گرڈ اسٹیشن 70 سے 80 کروڑ کا بنتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب پر فرض ہے کہ ہم حقیقی آزادی کے لیے جہاد کریں کیونکہ غلام کی پرواز نہیں ہوتی، آزاد ملک ترقی کرتے ہیں، غلام صرف اچھے غلام بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہ بھولیں کہ یہی زرداری اور (ن) لیگ جب 2008 سے لے کر 2018 تک اقتدار میں تھے تو ہمارے ملک پر 400 ڈرون حملے ہوئے، دنیا میں کوئی مثال نہیں کہ ان کے لیے ان کی جنگ میں شامل ہیں اور وہی ہمارے ملک پر 400 ڈرون حملے کریں۔

مزید پڑھیں: انسانوں کی بدترین غلامی دیکھنی ہے تو اندرون سندھ چلے جائیں، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ غلامی کرنے سے بہتر ہے کہ انسان زندہ ہی نہ رہے، اس لیے میں ان کا مقابلہ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کے دور میں جب میں نے آزاد عدلیہ کے لیے جیل میں وقت گزارا، تو وہاں پر کوئی امیر ڈاکو نہیں نظر آیا، صرف غریب لوگ نظر آئے لیکن جب میں پاکستان کی قومی اسمبلی میں گیا تو وہاں بڑے بڑے ڈاکو نظر آئے، ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم بڑے ڈاکو کو نہیں پکڑ سکتے۔

'کبھی بھی قوم بھیگ مانگ کر اوپر نہیں آتی'

ان کا کہنا تھا کہ کبھی بھی قوم بھیگ مانگ کر اوپر نہیں آتی، کوئی قوم جس میں غیرت نہیں ہوتی کبھی اوپر نہیں آتی، قرضے لے کر یا امداد لے کر ترقی کرنی ہوتی تو اب تک کرچکے ہوتے، جب افغان جہاد ہوا اور پاکستان نے ان کی مدد کی اور کہا کہ ہم جہاد میں شرکت کرتے ہیں، ہمارے اُس وقت کے سربراہ نے پیسے مانگے کہ ہمیں کتنے پیسہ دو گے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی یہ ہے کہ آج پاکستان کا وزیر اعظم امریکا میں جاکر ہر جگہ پیسے مانگ رہا ہے کہ خدا کے واسطے پیسہ دے دو۔

'خیبرپختونخوا میں طلبہ کے لیے ایجوکیشن کارڈ لا رہے ہیں'

عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان ایک ایجوکیشن کارڈ لے کر آرہے ہیں تاکہ طلبہ اچھے اسکولوں میں جاکر پڑھ سکیں۔

'عمران خان کو آرمی چیف، چیف جسٹس میرٹ پر چاہئیں'

ان کا کہنا تھا کہ آج بھارت اپنے پیروں پر کھڑا ہے اس کی آزاد خارجہ پالیسی ہے، امریکا کچھ بھی کہے اس کو پرواہ نہیں ہے، آج چین کیسے اوپر گیا، چین نے برآمدات کیں، وہ 30 سال میں دیکھتے ہی دیکھتے اوپر چلا گیا، مشرقی پاکستان بھی آگے نکل گیا کیونکہ کبھی ہم نے آمدنی بڑھانے کا نہیں سوچا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا ہفتے سے ’حقیقی آزادی تحریک‘ شروع کرنے کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی نے بلاول بھٹو کا امریکا میں انٹرویو کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو نہ اپنا آرمی چیف چاہیے، نہ آئی ایس آئی چیف اور نہ ہی اپنا چیف جسٹس چاہیے، اور نیب کا سربراہ بھی اپنا نہیں چاہیے، عمران خان کو یہ لوگ میرٹ پر چاہئیں لیکن زرداری کو میرٹ کا مطلب ہی نہیں پتا، اگر انہیں پتا ہوتا تو آج تمہاری جگہ اعتزاز احسن کو لگایا ہوتا جو ایک منجھا ہوا سیاست دان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سارے مل کر ملک میں الیکشن کی طرف جائیں گے اور ہمیشہ کے لیے زرداری مافیا اور شریف مافیا کو الیکشن کے بعد پاکستان کی سیاست سے شکست دیں گے۔

'الیکشن میں تین وکٹیں گرانے کا پلان ہے'

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں میرا پلان ہے کہ مجھے تین وکٹیں گرانی ہیں، زرداری اور شہباز شریف کی وکٹ ہے، اس کے ساتھ تیسری وکٹ کو بھی بڑی دیر سے دیکھ رہا ہوں، اس کے لیے میں نے اِن سوئنگنگ یارکر تیار کیا ہوا ہے، دیر کرکے سوئنگ کرے گا لیکن بیچ والی وکٹ لے کر جائے گا، فضل الرحمٰن نے آتے کے ساتھ ہی اپنے بیٹے کو اس وزارت پر بٹھایا ہے جہاں پر سب سے زیادہ پیسہ بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے آکر رحمت اللعالمین اتھارٹی بھی بند کردی، ان کو شرم آنی چاہیے، ہم اپنے لوگوں کی تربیت کرتے ہیں کہ اچھے برے کی تمیز سمجھیں، جب حکومت میں واپس آئیں گے تو اس اتھارٹی کو دوبارہ سے کھڑا کریں گے اور اپنے نوجوانوں کی تربیت کریں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Legal Sep 26, 2022 10:40am
The leaked audio tapes remained on air for last two days confirm two things: i. Prime Minister is concerned that things should be done in a natural way irrespective of the fact who applies for same ii. Even niece of Prime Minister cannot get any benefit without going through the Cabine and ECC procedure. Well done PDM - this is called Rule of Law - Thank you

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024