• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

جلد گورنر سندھ کا عہدہ حاصل کر لیں گے، ایم کیو ایم پاکستان کا دعویٰ

شائع September 23, 2022
6 ماہ گزرنے کے بعد بھی ایم کیو ایم کو گورنر سندھ کا خالی عہدہ نہیں دیا گیا— فوٹو: اے پی پی
6 ماہ گزرنے کے بعد بھی ایم کیو ایم کو گورنر سندھ کا خالی عہدہ نہیں دیا گیا— فوٹو: اے پی پی

متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان کے سینئر رہنما امین الحق کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت جلد گورنر سندھ کا عہدہ حاصل کرلے گی۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم (پاکستان) نے رواں سال مارچ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ چارٹر آف رائٹس پر دستخط کیے تھے جس کے تحت اُس وقت کے اپوزیشن اتحاد نے وفاقی حکومت میں آنے کے بعد گورنر سندھ کا عہدہ ایم کیو ایم کے نامزد امیداوار کو دینے پر اتفاق کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کے عہدے پر ایم کیو ایم، پی ٹی آئی کے درمیان لفظی جنگ

تاہم تقریباً 6 ماہ گزرنے کے بعد بھی ایم کیو ایم کو گورنر سندھ کا خالی عہدہ اب تک نہیں دیا گیا، یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے سینئر رہنما نسرین جلیل کو گورنر کے لیے نامزد کیا تھا۔

کراچی پریس کلب کے دورے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم (پاکستان) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و مواصلات امین الحق نے کہا کہ ان کی جماعت نے نسرین جلیل کا نام گورنر سندھ کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے، ایم کیو ایم جلد گورنر سندھ کا عہدہ حاصل کرلے گی۔

واضح رہے کہ وفاق سے تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد سابق گورنر عمران اسمٰعیل اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے اور اس کے بعد سے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیا گورنر سندھ کون؟ ایم کیو ایم پاکستان نے پانچ نام وزیراعظم کو بھجوا دیے

چند ماہ قبل ایم کیو ایم پاکستان نے گورنر سندھ کے انتخاب کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کو پانچ نام بھیجے تھے جس میں سینئر رہنما نسرین جلیل اور تاجر عامر چشتی گورنر سندھ کے عہدے کے لیے سرفہرست دعویدار کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

نواز Sep 23, 2022 11:45pm
پہلے گورنر نے کیا اکھاڑ لیا جو اب گورنر بنا کر کرنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024