• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شبہاز شگری کے ساتھ بریک اپ تنازع ، آئمہ بیگ نے خاموشی توڑ دی

شائع September 21, 2022
—فوٹو: ڈان
—فوٹو: ڈان

گلوکارہ آئمہ بیگ نے منگیتر شہباز شگری کے ساتھ ‘بریک اپ’ کے اعلان کے چند دن بعد پیدا ہونے والے تنازع پر انسٹاگرام پر وضاحت کردی۔

انہوں نے متعدد انسٹاگرام پوسٹس میں صارفین سے پوچھا کہ پورا سچ جانے بغیر، بول لیا آپ سب نے؟ کر لیا تنگ یا ابھی اور تھوڑا رہتا ہے تو وہ بھی کر لیں، اب میں تھوڑا سا کچھ بولوں؟

ان کے یہ ریمارکس اس وقت سامنے آئے جب برطانیہ کی ماڈل طلولہ مائر نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے سابق بوائے فرینڈ فوٹو گرافر قیس احمد کے ساتھ آئمہ بیگ کے تعلقات تھے۔

آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ میں نے ساری صورت حال ختم کرنے کے لیے باوقار بیان دیا لیکن چند لوگ (خاموش) رہنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ نہ صرف ان کے بارے میں بلکہ ان کے خاندانوں کے بارے میں بھی اور کتنی بدصورت چیزیں سامنے آئیں گی۔

انہوں نے لکھا کہ میں اس احترام کو اب بھی برقرار رکھنا چاہتی ہوں جو میں نے ان لوگوں کو دیا ہے، درحقیقت اس ایک شخص اور خاندان کے لیے کیونکہ 'میری پرورش اس طرح نہیں ہوئی'۔

آئمہ بیگ نے شگری سے بریک اپ کا اعلان 17 ستمبر کو انسٹاگرام پوسٹ پر کیا تھا تاہم جلد ہی اسے ڈیلیٹ کر دیا تھا۔

گلوکارہ نے لکھا کہ میں ان لوگوں کا مذاق نہیں اڑاتی اور نہ اڑا سکتی جو مر چکے ہیں یا انہوں نے دوسرے کو کس طرح استعمال کیا اور پھر ایسا سلوک کیا، جیسے وہ متاثرہ ہیں، جو لوگ ایسے شخص کو ذاتی طور پر جانتے ہیں، ان کے پاس اس معاملے میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے کیونکہ وہ آپ لوگوں کے باخبر ہونے سے پہلے سچ جانتے ہیں اور مجھ پر بھروسہ کریں کہ وہ جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوا ہے۔

آئمہ بیگ نے اپنے تعلقات سے متعلق دعویٰ کرنے والے اکاؤنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا ہے، میں اس وقت شدید صدمے سے گزر رہی ہوں کیونکہ لوگ نہیں جانتے ہیں کہ اصل میں کیا ہوا تھا اور یہ فالتو لوگ صرف اپنے فالورز اور پیسوں میں اضافہ چاہتے ہیں، برائے مہربانی انہیں دیں تاکہ یہ لوگ اپنی زندگیوں میں آگے بڑھ سکیں۔

صورتحال کو ‘براہ راست لوگوں کو ہدف بنا کر دھمکانے’ کے مترادف قرار دیتے ہوئے آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دنوں میں مجھے بڑا تعجب ہوا کہ لوگ یا کوئی سمجھدار آدمی کس طرح ان الزمات پر یقین کرسکتا ہے جو کسی شخص نے صرف چند فالورز حاصل کرنے کے لیے سچ اور اسٹوری کے پیچھے حقیقت جانے بغیر لگائے ہوں۔

انہوں نے دوسری انسٹاگرام اسٹور پر لوگوں سے کسی اچھے ڈاکٹر کے بارے میں تجویز طلب کی، ان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے ان لوگوں کو بھیجنے کی ضرورت ہے، جنہیں ان کی اشد ضرورت ہے، ساتھ تھوڑے سے پیسے بھی ورنہ آپ کے ساتھ بھی وہی ہوگا جو میرے ساتھ ہوا ہے، جو آپ جانتے ہیں وہ جانتے ہیں۔۔۔’

انہوں نے زور دیتے ہوئے لکھا کہ یہ طبی صورتحال ‘حقیقی’ ہے، حتٰی کہ یہ مریض بالکل اسی طرح کر رہے ہیں، اوہ نہیں! لیکن یہ چیزیں آپ سے بھی بدتر ہیں، وہ اپنی دنیا میں جینا شروع کر دیتے ہیں فلم کی طرح، کیونکہ یہ آپ جیسے لوگوں کی مدد کرنے کے بجائے ان کو مزید چڑھا دیتے ہیں، جس سے ان کی اپنی صحت کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس چند دستاویزات یا کچھ بھی نہیں لیکن میری بہن کے پاس یقیناً ہے، تو میرے پاس حقائق ہیں، میں صرف آپ کی اپنی بازی لڑکی ہوں جو صرف اپنے گانے کے فن سے لوگوں کو محظوظ کرنا جانتی ہے۔

آئمہ بیگ نے تیسری انسٹاگرام اسٹوری میں مائر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جان بوجھ کر چند مخصوص الفاظ بولے اور صرف آدھی ویڈیو پوسٹ کی۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسے بتایا گیا کہ اس ویڈیو کے متن میں کیا کہنا ہے اور ان کا بوائے فرینڈ بھی جانتا ہے۔

خیال رہے کہ شہباز شگری نے اس صورت حال پر اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک ساتھ اپنی تصاویر ڈیلیٹ کر دی تھیں جس کے بعد مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دی تھیں، اپنے اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کی تصاویر ہٹانا آج کے دور میں بریک اپ کی ایک حقیقی علامت ہے۔

اس جوڑے کی باضابطہ طور پر گزشتہ برس جولائی میں منگنی ہوئی تھی، اس تقریب میں ہانیہ عامر، علی رحمٰن اور گلوکار عزیر جسوال نے بھی شرکت کی تھی، سابق جوڑا کھل کا اظہار کرتا تھا کہ وہ کیسا محسوس کرتے ہیں اور اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے بارے میں پیار بھری پوسٹ بھی کرتے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024