• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

خواتین نیزہ بازی کی ٹیم پہلی مرتبہ انٹرنیشنل چمپیئن شپ میں شرکت کیلئے اردن روانہ

پاکستان کی تین رکنی ٹیم اردن کے شہر پیڑا میں 22 سے 24 ستمبر تک بین الاقوامی ٹینٹ پیگنگ چمپئن شپ میں شرکت کرے گی.
شائع September 20, 2022

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین نیزہ بازی کی 3 رکنی ٹیم انٹرنیشنل چمپئن شپ میں حصہ کے لیے اردن روانہ ہوگئی۔

ایکویسٹرئین فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) سے جاری بیان کے مطابق قومی خواتین نیزہ بازی کی 3 رکنی ٹیم بین الاقوامی ٹینٹ پیگنگ چمپئن شپ میں شرکت کے لیے اردن روانہ ہوگئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ٹینٹ پیگنگ چمپئن شپ میں نیزہ بازی کے مقابلے 22 سے 24 ستمبر تک اردن کے شہر پیڑا میں منعقد ہوں گے۔

قومی ٹیم کے کوچ ہارون نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی قومی ٹیم اوپن ٹرائل کے ذریعے منتخب ہوئی ہے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کھلاڑیوں میں کنزیٰ فرحت، عائشہ احمد خان اور زویہ میر شامل ہیں۔

صدر ای ایف پی صاحبزادہ سلطان نے کہا کہ پاکستان ویمن ٹیم پہلی بار کسی بڑے انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی تیاری اچھی ہے اور پرامید ہوں کہ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

قومی ویمن ٹیم کے کوچ نے کہا کہ اوپن ٹرائل کے بعد ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے—فوٹو: ڈان
قومی ویمن ٹیم کے کوچ نے کہا کہ اوپن ٹرائل کے بعد ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے—فوٹو: ڈان

خیال رہے کہ پاکستانی خواتین کی نیزہ بازی کی ٹیم کا انتخاب ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام اوپن ٹرائلز کے بعد کیا گیا۔

پاکستانی خواتین کی ٹینٹ پیگنگ ٹیم کا یہ پہلا بڑا ایونٹ ہے تاہم اس سے قبل وہ جنوبی افریقہ کا تربیتی دورہ کر چکی ہے۔

صدر ای ایف پی صاحبزادہ سلطان نے ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقع ظاہر کی—فوٹو: ڈان
صدر ای ایف پی صاحبزادہ سلطان نے ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقع ظاہر کی—فوٹو: ڈان

اردن میں ہونے والی عالمی چمپیئن شپ میں دنیا کے متعدد ممالک شرکت کر رہے ہیں، جن میں بھارت، روس، برطانیہ، جنوبی افریقہ اور عمان بھی شامل ہیں۔

قومی خواتین ٹیم کے کوچ نے کہا کہ ٹیم کو ٹرائل کے بعد منتخب کیا گیا ہے—فوٹو: ڈان
قومی خواتین ٹیم کے کوچ نے کہا کہ ٹیم کو ٹرائل کے بعد منتخب کیا گیا ہے—فوٹو: ڈان
ویمن ٹیم کا یہ پہلا عالمی ٹورنامنٹ ہوگا—فوٹو: ڈان
ویمن ٹیم کا یہ پہلا عالمی ٹورنامنٹ ہوگا—فوٹو: ڈان
پاکستان کی ویمن نیزہ بازی کی ٹیم اس سےقبل جنوبی کا دورہ کرچکی ہے—فوٹو: ڈان
پاکستان کی ویمن نیزہ بازی کی ٹیم اس سےقبل جنوبی کا دورہ کرچکی ہے—فوٹو: ڈان
قومی ٹیم کے اوپن ٹرائل لاہور میں ہوئے—فوٹو: ڈان
قومی ٹیم کے اوپن ٹرائل لاہور میں ہوئے—فوٹو: ڈان
ویمن ٹیم کے کوچ کو ٹیم سےتوقعات ہیں—فوٹو: ڈان
ویمن ٹیم کے کوچ کو ٹیم سےتوقعات ہیں—فوٹو: ڈان
قومی ٹیم اردن میں شیڈول چمپیئن شپ میں شریک ہوگی—فوٹو: ڈان
قومی ٹیم اردن میں شیڈول چمپیئن شپ میں شریک ہوگی—فوٹو: ڈان