• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ون پلس نے سستی اسمارٹ واچ متعارف کروانے کی تصدیق کردی

شائع September 19, 2022
—فوٹو: ون پلس
—فوٹو: ون پلس

اسمارٹ فونز بنانے والی دنیا کی معروف کمپنی ون پلس نے سستا اسمارٹ واچ متعارف کرنے کی تصدیق کردی۔

ویب سائٹ پرو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ون پلس برانڈ کی جانب سے سستی اسمارٹ واچ متعارف کرنے کی خبریں درست ہیں۔

برانڈ نے تصدیق کی ہے کہ وہ جلد ہی نورڈ واچ کے نام سے ایک نئی اسمارٹ واچ متعارف کرنے جا رہا ہیں جو اب تک کی گھڑیوں میں سستی ہوگی۔

مزید پڑھیں: ون پلس نے اپنا پہلا اسمارٹ بینڈ متعارف کرادیا

کمپنی نے کہا کہ نئی واچ ون پلس کی اس وقت مارکیٹ میں موجود اسمارٹ واچ میں سے سستا ورژن ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق ون پلس بھارت نے واچ متعارف کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے نورڈ واچ کے لیے پریشانی پیدا کردی ہے۔

کمپنی کی طرف سے جاری تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آنے والی اسمارٹ واچ کا ایک معیاری ڈیزائن ہے، جس میں اسکوائر ڈسپلے، کروڈ باڈی، نمایاں لگز اور سائیڈ پر ایک تاج لگایا گیا ہے، جس کی وجہ سے یہ واچ ایپل واچ کی طرح نظر آتی ہے۔

اسمارٹ واچ میں سیاہ رنگ میں ایک سادہ سلیکون بینڈ ہے، جو گھڑی کی سرمئی شکل سے ملتی جلتی ہے۔

تاہم اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا نئی واچ فل فلیج اسمارٹ واچ ہوگی یا صرف ایک فٹنس بینڈ پرو میکس ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ون پلس 9 کی پہلی جھلک سامنے آگئی

ون پلس نے اپنے حریفوں کے مقابلے میں فعالیت کی کمی کے باوجود پہننے کے قابل اپنی اہم لائن اپ کو ’سمارٹ واچز‘ کے طور پر دکھایا ہے، نورڈ واچ بھی ایسا ہی ہو سکتا ہے جیسا کہ یہ اصل واچ کا سستا ورژن ہونے والا ہے۔

گزشتہ رپورٹس میں ہمیں پتا چلا تھا کہ نئی واچ کی اسکرین 240×280 پر مشتمل ہوگی جس سے ہارٹ ریٹ سنسر سے سپورٹ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق ون پلس کے نئے ورژن واچ میں جہاں دیگر خصوصیات ہوں گی وہاں اس میں سلیپ ٹریکنگ، اسٹیپ کاؤنٹ، فٹنس ٹریکنگ سمیت دیگر ہیلتھ فیچزر شامل ہوں گے جس سے آپ کو تمام معلومات فراہم ہوتی رہیں گی کہ آپ دن میں کتنا پیدل چلے ہیں، آپ کے جسم کا وزن کتنا ہے، دل کی دھڑکن کتنی ہے۔

مزید پڑھیں: ون پلس 3 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرانے کے لیے تیار

یہ واچ آپ کو اپنے فون پر میوزک پلے بیک کنٹرول کرنے اور آپ کو اطلاع دینے کے لیے اس کا نوٹیفکیشن بھی آپ تک پہنچائے گا، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ آیا اس میں جہاز پر سپلیش مزاحمت ہوگی یا بیٹری کتنی دیر تک چلے گی۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے تاحال واچ متعارف کرانے کی باضابطہ کسی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024