• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

کراچی: کئی برسوں سے لاپتا شہری کی سوتیلی بیٹی نے خودکشی کرلی

شائع September 19, 2022
پولیس کا کہنا  ہے کہ  20 سالہ کنول یونس نے  گھر میں خود کو پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کیا—فائل فوٹو:اے پی
پولیس کا کہنا ہے کہ 20 سالہ کنول یونس نے گھر میں خود کو پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کیا—فائل فوٹو:اے پی

کراچی کے علاقے کورنگی میں کئی برسوں سے لاپتا شہری کی سوتیلی بیٹی نے خود کشی کرلی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ 20 سالہ کنول یونس نے ضیا کالونی میں واقع اپنے گھر میں خود کو پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا، لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایچ او کورنگی عامر اعظم نے کہا کہ کنول یونس اس وقت سے مشکل صورتحال سے دوچار تھی جب سے اس کو گود لینے والا اس کا انکل چند برس قبل فرئیر تھانے کی حدود سے لاپتا ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چترال: لڑکی کی خودکشی کے ذمہ دار شخص کو سزا

انہوں نے بتایا کہ تقریباً 3 سے 4 روز قبل وہ اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) کے حصول کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے مقامی دفتر گئی تھیں لیکن خاتون کو شناختی کارڈ جاری نہیں کیا گیا تھا کیونکہ اس کے پاس اپنے سوتیلے والد کی کوئی ایسی دستاویزات موجود نہیں تھی جس کی بنیاد پر وہ لاپتا شخص کو اپنے والد/سرپرست کے طور پر ظاہر کرتی۔

پولیس افسر نے کہا کہ کنول کے سگے والد نے سی این آئی سی میں انہیں اپنے والد کے طور پر ظاہر کرنے کو کہا تھا لیکن اس نے شناختی دستاویز پر اپنے سوتیلے والد کا نام درج کرانے پر اصرار کیا، وہ پریشان تھی اور اتوار کے روز اس نے خودکشی کر لی۔

علاقے کے ایس ایچ او کو اس کے ‘لاپتا’ سوتیلے والد کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں ملیں۔

دوسری جانب، ابراہیم حیدری میں نوجوان کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: ریپ کی کوشش پر ملزم کیخلاف کارروائی میں تاخیر، لڑکی نے ‘خودکشی’ کرلی

پولیس نے بتایا کہ الیاس گوٹھ میں 35 سالہ حامد سمیع کو ذاتی دشمنی کی بنیاد پر قتل کیا گیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

‘انکاؤنٹر’ میں زخمی ہونے والا مشتبہ شخص مردہ پایا گیا

ادھر، مبینہ مقابلے کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہونے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہونے والا مشتبہ شخص اتوار کے روز سہراب گوٹھ کے قریب نالے میں مردہ حالت میں پایا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ یہ مقابلہ ہفتے کی رات ایف بی انڈسٹریل ایریا، بلاک 21 کے شان آرکیڈ میں ہوا تھا جس میں زخمی ہونے والا ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تھا، بعد ازاں ملزم کی لاش سہراب گوٹھ پل کے قریب واقع نالے سے ملی۔

مشتبہ ملزم کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی تاہم رات گئے تک اس کی شناخت نہیں ہوسکی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024