• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

عدالت نے اے آر وائی نیوز کو ریکارڈ شدہ پروگرام نشر کرنے کی اجازت دے دی

شائع September 17, 2022
پیمرا نے اے آر وائی نیوز اور بول نیوز کی نشریات تین دن کے لیے معطل  کردی تھیں— فائل فوٹو: ٹوئٹر
پیمرا نے اے آر وائی نیوز اور بول نیوز کی نشریات تین دن کے لیے معطل کردی تھیں— فائل فوٹو: ٹوئٹر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اے آر وائی نیوز کی نشریات بحال کرتے ہوئے چینل کو فی الحال ریکارڈ شدہ پروگرام نشر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ حکم پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے اے آر وائی نیوز اور بول نیوز کی نشریات تین دن کے لیے معطل کرنے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

مزید پڑھیں: پیمرا نے 'اے آر وائی نیوز، بول نیوز' کی نشریات 3 روز کیلئے معطل کردی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چینل کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی اور کہا کہ پیمرا کی ہدایت تناسب کے اصول کے مطابق نہیں ہے۔

یہاں تک کہ اگر نشریات میں تاخیر کا طریقہ کار نصب نہیں کیا گیا تھا، تو بھی ٹرانسمیشن معطل کر کے 'اختیار کا حد سے زیادہ استعمال' کیا گیا۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ اتھارٹی کسی افسر کو اس بات کی تصدیق کے لیے نامزد کر سکتی تھی کہ آیا چینل نے بروقت نشریات میں تاخیر کا نظام نصب کیا ہے۔

عدالت نے مشاہدہ کیا کہ ایسا لگتا ہے کہ کارروائی جلد بازی اور انصاف کے قدرتی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اے آر وائی نیوز کو حکومت مخالف 'نفرت انگیز مواد' نشر کرنے پر شوکاز نوٹس جاری

عدالت نے پیمرا کو ہدایت کی کہ ریکارڈ شدہ پروگراموں کی حد تک ٹرانسمیشن بحال کی جائے اور اس بات کی تصدیق کے لیے ایک مجاز افسر کو نامزد کیا جائے کہ آیا وقت پر نشریات میں تاخیر کا طریقہ کار نصب کیا گیا ہے یا نہیں۔

اپنے وکیل ایڈووکیٹ کاشف علی ملک کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں، چینل نے موقف اختیار کیا کہ پیمرا کے اقدامات جانبدارانہ نوعیت کے تھے کیونکہ چیف ایگزیکٹو کی غیرموجودگی اور ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے اتھارٹی نے ایک مجاز نمائندے کو پیش ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024