• KHI: Maghrib 6:03pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:20pm Isha 6:46pm
  • ISB: Maghrib 5:21pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:03pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:20pm Isha 6:46pm
  • ISB: Maghrib 5:21pm Isha 6:49pm

کراچی: خاتون کے ہاں بیک وقت پیدا ہونے والے تمام 6 بچے انتقال کرگئے

شائع September 15, 2022
5 بچوں کی پیدائش پر خاتون اور ان کے شوہر سمیت فیملی بھی خوش ہے— فوٹو: اے ایف پی
5 بچوں کی پیدائش پر خاتون اور ان کے شوہر سمیت فیملی بھی خوش ہے— فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں خاتوں کے ہاں بیک وقت پیدا ہونے والے 6 بچوں میں سے زندہ بچ جانے والے 5 بچے بھی انتقال کر گئے۔

گزشتہ روز جناح ہسپتال میں خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا تھا جن میں 2 بیٹیاں اور 4 بیٹے شامل تھے۔

ڈائریکٹر جناح ہسپتال کراچی پروفیسر شاہد رسول نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ تمام بچے نارمل ڈلیوری سے ہوئے ہیں، تاہم ایک بچی مردہ حالت میں پیدا ہوئی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ کالا پُل کی رہائشی 25 سالہ خاتون کی پہلے سے ایک اولاد ہے، 5 بچوں کی پیدائش پر خاتون اور ان کے شوہر سمیت فیملی بھی خوش ہے، 3 لڑکوں اور 2 لڑکیوں کو کم وزن اور سانس کی تکلیف کے باعث نرسری میں داخل کیا گیا ہے، پانچوں بچوں کو این آئی سی ایچ ہسپتال کی نرسری میں داخل کرا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقی خاتون کے ہاں بیک وقت 10 بچوں کی پیدائش

تاہم آج اسپتال ذرائع نے تمام بچوں کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق 6 بچوں میں سے ایک کی وفات پیدائش سے قبل ہوگئی تھی جبکہ 2 کا کل انتقال ہوگیا تھا اور باقی بچوں کا آج انتقال ہوگیا۔

ڈائریکٹر این آئی سی ایچ ڈاکٹر ناصر نے کہا کہ بچوں کا وزن کم ہونے کے باعث سانس میں تکلیف ہورہی تھی جس کی وجہ سے بچے انتقال کرگئے۔

واضح رہے کہ اس وقت بیک وقت سب سے زیادہ بچے پیدا کرنے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کے پاس ہے جن کے ہاں میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال بیک وقت 10 بچوں کی پیدائش ہوئی۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق گوسیامی تمارا سٹہول نامی خاتون کے شوہر نے جنوبی افریقی میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ 10 بچوں کی پیدائش پر دنگ رہ گئے کیونکہ اسکینز سے صرف 8 کی تصدیق ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: ایک ساتھ 7 بچوں کو قدرتی طریقے سے جنم دینے والی ماں

انہوں نے بتایا کہ '7 بیٹوں اور 3 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے، میں بہت خوش اور جذباتی ہوں اور زیادہ بات نہیں کرسکتا'۔

ان کے بعد افریقی ملک مالی سے تعلق رکھنے والی حلیمہ سیسی نامی خاتون ہیں جنہوں نے گزشتہ سال مئی میں 9 بچوں کو بیک وقت جنم دیا جو سب زندہ بھی بچ گئے۔

یہ پہلا موقع تھا جب کسی خاتون نے بیک وقت 9 بچوں کو جنم دیا تھا اور وہ سب کے سب زندہ بھی بچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے بچے کی پیدائش کے 26 دن بعد ہی جڑواں بچوں کا جنم

اس سے قبل 2019 میں عراق میں ایک خاتون نے قدرتی طریقے سے 7 بچوں کو جنم دیا تھا جن کو صحت مند قرار دیا گیا۔

یہ واقعہ عراق کے صوبے دیالی میں پیش آیا تھا جہاں ایک 25 سالہ خاتون نے 6 لڑکیوں اور ایک لڑکے کو بیک وقت جنم دیا تھا۔

دنیا میں بیک وقت 8 بچوں کو جنم دینے کا ریکارڈ نادیہ سلیمان نامی ایک یہودی خاتون کے پاس ہے جنہوں نے جنوری 2009 میں 8 بچوں کو جنم دیا تھا جن میں سے 6 لڑکے اور 2 لڑکیاں تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 جنوری 2025
کارٹون : 13 جنوری 2025