• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

لڑکی کو ’جنسی ہراساں کرنے‘ کا الزام، غیر ملکی سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج

شائع September 15, 2022
متاثرہ لڑکی کی شکایت پر اسلام آباد کے شالیمار تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا
— فائل فوٹو: رائٹرز
متاثرہ لڑکی کی شکایت پر اسلام آباد کے شالیمار تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا — فائل فوٹو: رائٹرز

غیر ملکی شہری اور اس کے دوستوں کے خلاف لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی ہراساں کرنے، اسے اور اس کے والد کو بازار میں دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ایف-11 مرکز کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک شخص نے لڑکی کو نامناسب طریقے سے چھوا، یہاں تک کہ لڑکی کے والد کی جانب سے لڑکے کو ایسا کرنے سے روکنے کے باوجود اس نے ایسا کیا۔

متاثرہ لڑکی کی شکایت پر اسلام آباد کے شالیمار تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون کو 'جنسی ہراساں' کرنے پر کے ایم سی کے دو عہدیدار معطل

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق جرم کرنے کے وقت ملزم نشے کی حالت میں تھا اور ملزم نے جرم متاثرہ لڑکی کے والد اور دکاندار کے سامنے کیا۔

متاثرہ لڑکی کی جانب سے پولیس کو کال کیے جانے کے بعد، ملزم اپنے 2 دوستوں کے ہمراہ فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ وہاں موجود لوگوں نے اسے پکڑ لیا، بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو تھانے منتقل کردیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم مسلسل کہتا رہا کہ وہ ایک عرب ملک کا سفارت کار ہے، ملزم نے لڑکی کو پولیس اسٹیشن میں دھمکیاں بھی دیں۔

رابطہ کرنے پر تفتیشی افسر نصراللہ نے بتایا کہ اس کیس کے سلسلے میں 3 میں سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: خاتون کو ’جنسی ہراساں کرنے پر‘ نجی بینک کا ملازم گرفتار، ملازمت سے فارغ

اس سوال پر کہ ملزم کا تعلق کس غیر ملک سے ہے کیس کے تفتیشی افسر نصر اللہ نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس شخص سے اس سے متعلق نہیں پوچھا۔

اس سوال پر کہ ملزم سفارت خانے میں کس عہدے پر فائز ہے، پولیس اہلکار نے بتایا کہ پولیس کی حراست میں موجود شخص سفارت کار نہیں ہے۔

قائم مقام تعلقات عامہ کے افسر معاملے پر ردعمل دینے کے لیے دستیاب نہیں تھے جب کہ پولیس پبلک ریلیشنز برانچ کے سربراہ نے رابطہ کرنے پر کہا کہ وہ اس کیس کے سلسلے میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سیکیورٹی کے فیڈ بیک کا انتظار کر رہے ہیں۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی حسن رضا خان نہ پہنچ سکے جب کہ ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او شالیمار بھی موجود نہیں تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024