• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کورونا کا خاتمہ اولین ترجیح مگر جلد ممکن نہیں، عالمی ادارہ صحت

شائع September 14, 2022
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا کے خاتمے کے لیے اس وقت دنیا بھر میں جو محنت ہو رہی ہے، اس سے قبل ایسی محنت پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی مگر دنیا کو مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کورونا کی تازہ صورتحال سے متعلق ہونے والی اہم کانفرنس میں 14 ستمبر کو بتایا کہ کورونا کا خاتمہ عالمی ادارے سمیت سب کی اولین ترجیح ہے مگر اس کا فوری خاتمہ ممکن نہیں۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانوم گیبریسیس نے کورونا کی خاتمے کے لیے دنیا بھر کے ممالک کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اس وقت کورونا کا خاتمہ اولین ترجیح ہے مگر اس کا فوری خاتمہ نظر نہیں آتا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کا خاتمہ کب ہوگا؟ پیشگوئی سامنے آگئی

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ دنیا کورونا کے خاتمے کے لیے اس سے قبل اس سے بہتر پوزیشن میں کبھی بھی نہیں رہی لیکن اس ضمن میں مزید کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانوم گیبریسیس نے دنیا بھر کے ممالک پر زور دیا کہ وہ کورونا کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے اور اس کا خاتمہ ادارے کی بھی اولین ترجیح ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کورونا کو مارچ 2020 میں عالمی وبا قرار دیا تھا اور گزشتہ دو سال میں ادارہ متعدد بار کہہ چکا ہے کہ اس کے فوری ختم ہونے کے امکانات ہیں۔

کورونا کا آغاز 2019 کے اختتام پر چین سے ہوا تھا، جس سے اب تک 60 کروڑ 60 لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور اس سے اب تک 65 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024