• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں جاپانی گاڑیوں کی فروخت میں کمی

شائع September 14, 2022
عارف حبیب لمیٹڈ کے مطابق اگست میں کاروں، جیپ اور وین کی فروخت  26 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی—فائل/فوٹو:ڈان
عارف حبیب لمیٹڈ کے مطابق اگست میں کاروں، جیپ اور وین کی فروخت 26 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی—فائل/فوٹو:ڈان

رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں کوریائی گاڑیوں کے اسمبلر کی متاثر کن کارکردگی کے برعکس جاپانی کاروں، جیپ، وین اور پک اپ کی پیداوار اور فروخت میں کمی دیکھی گئی جس کی وجہ اس کی تیاری کے لیے درکار پرزوں کی عدم دستیابی، قیمتوں اور شرح سود میں اضافہ، مون سون بارشیں اور سیلاب کو سمجھا جا رہا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی اے ایم اے) کے جاری کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگست میں کاروں کی پیداوار 9 ہزار 602 یونٹس رہ گئی جوکہ جولائی میں 14 ہزار 417 یونٹس تھی، جس کے بعد اگست میں کاروں کی فروخت 8 ہزار 980 یونٹس ہوگئی جو کہ جولائی میں 10 ہزار 378 یونٹس تھی۔

رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں کاروں کی مجموعی پیداوار اور فروخت گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 32 ہزار 720 یونٹس اور 38 ہزار 568 یونٹس سے کم ہوکر 24 ہزار 19 یونٹس اور 19 ہزار 358 یونٹس تک گر گئی جو کہ بالترتیب 26.6 فیصد اور 49.8 فیصد کی کمی ظاہر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے مالی سال کے پہلے ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی

ٹویوٹا یارس اور کرولا کی پیداوار اگست میں 2 ہزار 126 یونٹس تک گر گئی جوکہ جولائی میں 2 ہزار 566 یونٹس تھی لیکن فروخت ایک ہزار 734 یونٹس سے بڑھ کر 2 ہزار 901 ہوگئی۔

رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں مجموعی پیداوار اور فروخت گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بالترتیب 7 ہزار 982 یونٹس اور 8 ہزار 987 یونٹس سے کم ہو کر 4 ہزار 782 یونٹس اور 4 ہزار 635 یونٹس رہ گئی۔

ہونڈا سوک/ہونڈا سٹی کی پیداوار اور فروخت اگست میں بالترتیب ایک ہزار 482 یونٹس اور ایک ہزار 436 یونٹس ہوگئی جو جولائی میں 2 ہزار 387 یونٹس اور 2 ہزار 408 یونٹس تھی، اس طرح رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پیداوار اور فروخت میں مجموعی کمی 3 ہزار 869 یونٹس اور 3 ہزار 844 یونٹس رہ گئی جوکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4 ہزار 449 یونٹس اور 4 ہزار 426 یونٹس تھی۔

مزید پڑھیں: گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے سے سرمایہ کار فائدہ اٹھانے میں مصروف

سوزوکی سوئفٹ کا نیا ماڈل مالی سال 23 میں جولائی تا اگست میں ایک ہزار 955 یونٹس اور 853 یونٹس کی پیداوار اور فروخت کے ساتھ آٹو سیکٹر میں مجموعی سست روی سے محفوظ رہی جو گزشتہ برس اسی مدت کے دوران بالترتیب 382 اور 379 یونٹس تھی۔

ہنڈائے الینٹرا کی پیداوار اور فروخت بھی رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں 741 یونٹس اور 581 یونٹس رہی جوکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 386 اور 415 یونٹس تھی، ہنڈائے سوناٹا کی پیداوار اور فروخت بھی رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں 377 اور 305 یونٹس رہی جو گزشتہ مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں 409 اور 234 یونٹس تھی۔

سوزوکی کلٹس کی پیداوار اور فروخت میں گزشتہ 2 ماہ میں بالترتیب ایک ہزار 721 یونٹس اور ایک ہزار 72 یونٹس کی بڑی کمی ظاہر کی جو کہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 5 ہزات 958 یونٹس اور 7 ہزار 58 یونٹس تھی، جبکہ ویگن آر کی پیداوار اور فروخت 3 ہزار 147 یونٹس اور 3 ہزار 180 یونٹس سے کم ہوکر 2 ہزار 463 یونٹس اور 647 یونٹس تک آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کی فروخت میں 30 فیصد کمی کے خدشات ہیں، آٹو انڈسٹری

بولان کی پیداوار اور فروخت ایک ہزار 192 یونٹس اور 580 یونٹس رہی جو کہ گزشتہ سال جولائی تا اگست میں ایک ہزار 592 یونٹس اور 2 ہزار 47 یونٹس رہی۔

سوزوکی آلٹو 660 سی سی کی پیداوار اور فروخت 6 ہزار 885 یونٹس اور 6 ہزار 911 یونٹس رہی جوکہ گزشتہ سال 8 ہزار 445 یونٹس اور 11 ہزار 141 یونٹس تھی۔

ٹویوٹا جیپ اور پک اپ کی پیداوار اور فروخت رواں سال جولائی تا اگست میں 2 ہزار 438 یونٹس اور 3 ہزار 367 یونٹس سے کم ہو کر ایک ہزار 889 یونٹس اور ایک ہزار 616 یونٹس ہو گئی۔

عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کے مطابق اگست 2022 کے دوران کاروں، جیپ اور وین کی فروخت 11 ہزار 600 یونٹس کے ساتھ 26 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی جو کہ ماہانہ 58 فیصد اور سالانہ 52 فیصد کمی ظاہر کرتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024