• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

لاہور: ذہنی معذور 10 سالہ بچی ’ریپ‘ کا شکار بن گئی

شائع September 13, 2022
متاثرہ بچی کے والد نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے — فائل فوٹو: کری ایٹو کامنز
متاثرہ بچی کے والد نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے — فائل فوٹو: کری ایٹو کامنز

لاہور کنٹونمنٹ کے علاقے بستی چراغ شاہ میں نامعلوم ملزم نے ذہنی طور پر معذور بچی کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنا دیا۔

متاثرہ بچی کے والد نے ساؤتھ کینٹ پولیس لاہور میں ضابطہ فوجداری کے سیکشن 376 (جنسی زیادتی کی سزا) کے تحت مقدمہ درج کروایا۔

ڈان ڈاٹ کام کو حاصل ہونے والی ایف آئی آر کی کاپی کے مطابق 10 سالہ ذہنی معذور بچی پیر کے روز گھر سے باہر گئی اور تقریباً 1 بجکر 30 منٹ پر گھر واپس آئی جس کے کپڑوں پر خون کے دھبے دیکھے گئے۔

مزید پڑھیں: لاہور میں 15 سالہ لڑکی کا ’گینگ ریپ‘

متاثرہ بچی کے والد نے ایف آئی آر میں بتایا کہ ’میری بہن نے بچی کو نہلایا اور مجھے بتایا کہ بچی کو کسی نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔‘

متاثرہ بچی کے والد نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: ماں بیٹی سے گینگ ریپ کے ملزم کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

دوسری جانب لاہور کیپیٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) وسیم ڈوگر نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ بچی کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔

سی سی پی او نے کہا کہ ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اس حوالے سے جینڈر کرائم سیل کی ٹیمیں جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024