• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حکومت سندھ نے کراچی میں اورنج لائن بس سروس کا افتتاح کر دیا

شائع September 10, 2022
اورنج لائن بس کی ایک تصویر— فوٹو: سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی
اورنج لائن بس کی ایک تصویر— فوٹو: سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی

سندھ کے وزیر اطلاعات اور ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے 5 سال کے انتظار کے بعد اورنج لائن بس ریپڈ ٹرانسپورٹ (بی آر ٹی) بس سروس کا افتتاح کر دیا۔

بس سروس کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے بورڈ آفس چوک تک 3.88 کلومیٹر کے روٹ پر چلائی جائے گی، جس سے مرحوم سماجی کارکن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے عبدالستار ایدھی لائن کا نام دیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ 20 ائیر کنڈیشنڈ بسیں اس روٹ پر چلائی جائیں گی، راستے میں 4 بس اسٹیشن اور ٹکٹ بوتھ ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 12 میٹر لمبی بس میں 90 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور اس بس سروس سے تقریباً 50 ہزار شہری فائدہ اٹھائیں گے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ بس کا کرایہ 10 سے 20 روپے کے درمیان رکھا گیا ہے، مالی بحران اور پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے کرایے کم کر دیے ہیں تاکہ عام آدمی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے اس منصوبے کو مکمل کرنے کی کوششیں کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کراچی کے عوام کی زندگی آسان بنانے کے لیے ایک اور منصوبہ لانے کا وعدہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: پیپلز بس سروس کا آزمائشی بنیادوں پر سفر کا کامیاب آغاز

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی، صوبائی وزرا ناصر حسین شاہ اور سعید غنی نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

قبل ازیں، شرجیل انعام میمن نے ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے افتتاحی تقریب کو سادہ رکھا گیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے یہ منصوبہ جون 2016 میں اورنگی ٹاؤن کے 50 ہزار رہائشیوں کی سہولت کے لیے شروع کیا تھا، اس منصوبے کو ایک سال کے اندر مکمل ہونا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024