• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

کووڈ-19 نے دنیا میں انسانی ترقی کی رفتار کو 5 سال پیچھے کردیا

شائع September 9, 2022
ایک مطالعے کے مطابق عالمی بحران کی وجہ سے دنیا بھر کے 90 فیصد سے زائد ممالک متاثر ہوئے ہیں— فوٹو: رائٹرز
ایک مطالعے کے مطابق عالمی بحران کی وجہ سے دنیا بھر کے 90 فیصد سے زائد ممالک متاثر ہوئے ہیں— فوٹو: رائٹرز

اقوام متحدہ کی ر پورٹ میں کہا گیا ہے کہ طویل قدرتی بحران بالخصوص عالمی وبا کووڈ-19 نے انسانی ترقی کی پیش رفت کو 5 سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی ) نے اعلان کیا ہے کہ انسانی معیار زندگی اور تعلیمی سطح کے پیمانے کی جانچ کے لیے 30 سال پہلے مرتب کیے گئے ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس کے تحت پہلی بار انسانی ترقی کی پیش رفت میں مسلسل پچھلے دو سال 2020 اور 2021 میں کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں انسانی بحران سے غیر مساوی انداز میں نمٹنے پر سربراہ ڈبلیو ایچ او کا اظہار افسوس

یو این ڈی پی کے سربراہ اچم اسٹینر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ ہم جلدی مر رہے ہیں، ہم اب کم پڑھ رہے ہیں، ہماری آمدنی کم ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’صرف تین پیمانوں کے تحت ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ دنیا میں موجود کئی لوگ مستبقل کے حوالے سے کیوں نااُمید، مایوس اور پریشان ہیں ؟‘

انہوں نے مزید کہا کہ انسانی ترقی کو جانچنے والی ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس میں کئی دہائیوں سے اضافہ ہورہا تھا لیکن سنہ 2020 میں 2021 میں انسانی ترقی کی پیش رفت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

’غیر یقینی وقت اور غیرمستحکم زندگیوں‘ کے عنوان سے اقوام متحدہ کی رپورٹ میں عالمی وبا کووڈ-19 کے عالمی اثرات اور بحران کی بھی نشاندہی کی گئی بلکہ ساتھ ساتھ کہا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی، سیاسی بحران، اقتصادی غیر یقینی سمیت دیگر بحرانوں نے انسانوں کو اس صورتحال سے بحالی کا وقت نہیں دیا۔

مزید پڑھیں: 'انسانی بحران': بارشوں سے اب تک 900 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، وزیر موسمیاتی تبدیلی

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم اس سے قبل بھی آفات کا سامنا کر چکے ہیں، ہم پہلے بھی تنازعات کا شکار رہے ہیں لیکن اِس وقت ہم جس بحران کا سامنا کررہے ہیں وہ انسانی ترقی کی پیش رفت کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے۔‘

ایک مطالعے کے مطابق عالمی بحران کی وجہ سے دنیا بھر کے 90 فیصد سے زائد ممالک متاثر ہوئے ہیں۔

کچھ ممالک نے عالمی وبا کووڈ-19 کے بحران سے بحالی کا عمل شروع کیا تو دوسری جانب یوکرین اور روس کی جنگ اور ان جیسے نئے بحرانوں کی وجہ سے لاطینی امریکا، سَب سحارا افریقہ، جنوبی ایشیا، کیریبیئن جزائر سمیت دیگر کئی ممالک اب تک ان بحرانوں کی زد میں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024