• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

عمران خان نے آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کر کے معیشت تباہ کی، مریم نواز

شائع September 8, 2022
—فوٹو: ڈان نیوز
—فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط تسلیم کرکے ملک کی معیشت تباہ کردی تاہم شہباز شریف ٹریک پر لانے میں کامیاب ہوں گے ۔

پنجاب کے شہر چشتیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں اس جنگلی انسان کی تربیت کہاں ہوئی ہے جس کو یہ تک پتا نہیں کہ اپنی ماں، بہن، بیٹی کو کتنی عزت سے پکارتے ہیں تو اس انسان سے کیا شکوہ کرنا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے میگا پروجیکٹ کا نام 'جی پیک' ہے، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف چشتیاں میں آکر گالیاں دے کر گیا مگر اپنی کوئی کاکردگی نہیں بتائی جبکہ نواز شریف کے منصوبے گنے جائیں تو ختم نہیں ہوں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ میری تربیت ایسی نہیں کہ میں گھٹیا زبان استمعال کروں مگر تمہیں (عمران خان) سیاسی میدان میں شکست دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ اس فتنہ خان کو ملک پر حملہ کرنے کے لیے باہر کی طاقتوں نے فنڈنگ کرکے لانچ کیا اور اس کو باہر سے پیسے بھی پاکستان میں تباہی پھیلانے کے لیے ملے ہیں جو وہ پھیلا رہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ میں تسلیم کرتی ہوں کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھی ہیں مگر جب قیمتیں بڑھائی جا رہی تھیں تو میں نے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا سربراہ بے داغ، اچھی شہرت کا حامل ہونا چاہیے، مریم نواز

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ شخص معیشت کو جن اندھیروں میں دھکیل کر گیا تھا، نواز شریف اس کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں تو آج بھی شوکت ترین اپنے وزیر خزانہ کو فون کرکے کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کو خط لکھو کہ پاکستان کو پیسے نہ دیں کیونکہ یہ عمران پر مقدمے بنا رہے ہیں یعنی پاکستان کا نقصان ہوتا ہے تو ہو مگر عمران خان کو نقصان نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت میں تھا تو آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کر کے ملکی معیشت کو تباہ کیا اور جس وقت اس کو پتہ چلا کہ حکومت جا رہی ہے تو آئی ایم ایف سے کئے معاہدے پھاڑ کر چلا گیا جس کی قیمت آج بھی پاکستان ادا کر رہا ہے۔

ملک میں بارشوں سے آنے والے سیلاب پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی صوبے میں شہباز شریف کی حکومت نہیں مگر پھر بھی وہ ہر صوبے میں سیلاب زدگان کے پاس گئے اور میں خود بھی سیلاب متاثرین کے پاس گئی مگر یہ شخص دو بار سیلاب متاثرین کے پاس گیا بھی تو سرکاری ہیلی کاپٹر اور سرکاری سیکیورٹی استعمال کرتے ہوئے گیا اور جو پیسہ متاثرین کو دینا تھا وہ اس نے ہیلی کاپٹر کے جھولے میں اڑایا۔

انہوں نے کہا کہ جب میں راجن پور اور تونسہ گئی اور گلی کوچوں میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی تو مجھے ایک ہی شکوہ ملا کہ پرویز الہٰی اور عمران سرکار سے کوئی بھی ہماری خبر لینے نہیں آیا۔

مریم نواز نے کہا کہ کل عمران خان نے خطرناک بات کی کہ مسلم لیگ کو ووٹ دینا گناہ ہے، جس جماعت نے پاکستان بنایا، پاکستان سنوارا اور سجایا اس کو ووٹ دینا گناہ ہے اور جس شخص نے ممنوعہ فنڈنگ لی اس کو ووٹ دینا ثواب ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کل یہ شخص کہتا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری میرٹ پر ہونی چاہیے، بندہ اس سے پوچھے کہ کیا تہمارا تقرر میرٹ پر ہوا تھا جو تم میرٹ کی بات کرتے ہو، تمہارا تقرر کرنے کے لیے تو آر ٹی ایس بند کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں:آئی ایم ایف سے معاہدے کی پاسداری نہ کی تو پاکستان دیوالیہ ہوجائے گا، مریم نواز

مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمہارا تقرر نواز شریف کا اقامہ میں سزا دے کر ان کی بیٹی کو سلاخوں کے پیچھے پھینک کر ہوا تھا، مزید کہا کہ مجھے بہت افسوس ہوا جب اس نے خاتون جج کا نام لے کر ان کو دھمکی دی۔

انہوں نے کہا کہ توہین عدالت کی سزا تو بیچاری جج صاحبہ کو ملنی چاہیے جس نے انصاف پر مبنی فیصلہ کرکے عمران خان جیسے سازشی کی توہین کی تھی، پاکستان میں یہ رواج نہیں ڈالنا چاہیے کہ گالی دو اور فیصلہ لو۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ میں افواج پاکستان پر ایسی تنقید کرتا ہوں جیسے پاب اولاد پر کرتا ہے، تہماری اولاد تو کب سے لندن میں رل رہی ہے، پہلے ان کی جا کر خبر لو پھر نئی اولاد بنانا، کبھی ان کا باپ بن جاتا ہے اور کبھی ضرورت پڑتی ہے تو اولاد بن جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘میری میڈیا مینجمنٹ دیکھیے’: مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک

انہوں نے کہا کہ وہ لوگ آئین کا ساتھ دیتے ہیں اور یہ کہتا ہے کہ میرا ساتھ دو میرے مخالفین کو اٹھاؤ، ان کو مارو اور میرے لیے سیاسی میدان خالی کرواؤ جیسے 2018 میں کروایا تھا اور اگر وہ لوگ اس کی بات نہیں مانتے تو کبھی ان کو جانور کہتا ہے تو کبھی میر جعفر کہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی معشیت بہتری کی طرف جا رہی ہے شہباز شریف کی محنت رنگ لائے گی اور اب دوبارہ پاکستان کی معیشت کو ٹریک پر لانے میں ہم کامیاب ہوں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی سیاست دفن ہو کر رہے گی اور نواز شریف جلد ہی اپنی دھرتی پر واپس آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024