• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:30pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:30pm

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کا رانا ثنااللہ کو نوٹس

شائع September 7, 2022
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار عابد شیر علی کے ضمنی انتخاب کی مہم چلانے پر وزیر داخلہ کو نوٹس جاری کر دیا — فائل فوٹو: ڈان نیوز
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار عابد شیر علی کے ضمنی انتخاب کی مہم چلانے پر وزیر داخلہ کو نوٹس جاری کر دیا — فائل فوٹو: ڈان نیوز

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل آباد کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار عابد شیر علی کی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مابق الیکشن کمیشن باڈی نے تحریک انصاف کی امیدوار مہر بانو قریشی کی انتخابی مہم چلانے پر ملتان کارڈیالوجی ہسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف بھی تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے رانا ثنااللہ کو یہ نوٹس قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108، فیصل آباد-8 کے ایک ووٹر کی جانب سے دائر شکایت پر جاری کیا گیا جہاں ضمنی انتخاب 25 ستمبر کو ہونا ہے۔

شکایت گزار نے الزام لگایا کہ وزیر داخلہ نے پیر کے روز عابد شیر علی کی ڈور ٹو ڈور مہم اور کارنر میٹنگز میں حصہ لیا اور الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 233 کی خلاف ورزی کی جو پبلک آفس ہولڈرز کو انتخابی مہم میں حصہ لینے سے روکا جاتا ہے۔

رانا ثنااللہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ بدھ کو مانیٹرنگ آفیسر کے سامنے پیش ہوں اور اس الزام کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لیے تحریری بیان بھی جمع کرائیں۔

دریں اثنا، ملتان کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے جنوبی پنجاب کے سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ این اے-157 سے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہربانو قریشی کی ڈور ٹو ڈور مہم چلانے پر ملتان کارڈیالوجی ہسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فرحان کو فوری طور پر معطل کریں۔

سیکریٹری سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ ڈاکٹر فرحان کے خلاف اپنے عہدے کے غلط استعمال پر تادیبی کارروائی شروع کریں کیونکہ الیکشن اتھارٹی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو کبھی نظر انداز نہیں کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024