• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کامیڈی شو کی شوٹنگ کے دوران توہین آمیز مذاق پر پروگرام چھوڑنا پڑا، ازیکا ڈینیئل

شائع September 5, 2022
اداکارہ نے کامیڈی شو کا نام نہیں بتایا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے کامیڈی شو کا نام نہیں بتایا—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ساتھ ایک کامیڈی شو کی شوٹنگ کے دوران توہین آمیز مذاق کیے گئے، جس وجہ سے وہ روتی ہوئی پروگرام چھوڑ کر چلی آئیں۔

ازیکا ڈینیئل کے نام سے بنے ٹوئٹر اکائونٹ پر کی جانے والی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ کے ساتھ مذاق کے نام پر توہین آمیز گفتگو کی گئی۔

ازیکا ڈینیئل اپنی مختصر ٹوئٹ میں بتایا کہ انہیں ایک شو کو شوٹنگ کے دوران روتے ہوئے اس لیے چھوڑنا پڑا، کیوں کہ کچھ کامیڈین مزاح نگاری اور کسی کی تضحیک میں کوئی فرق نہیں سمجھتے۔

اداکارہ نے لکھا کہ انہیں آنسؤں کے ساتھ لوگوں سے بھر ہوئے سیٹ کو چھوڑنا پڑا۔

انہوں نے لکھا کہ لطیفوں کا مقصد مذاق کرنا ہوتا ہے، کسی کی توہین کرنا نہیں ہوتا اور کامیڈینز کو اس فرق کو سمجھنا پڑے گا۔

ازیکا ڈینیئل کی مذکورہ ٹوئٹ کو دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے بھی شیئر کیا اور لوگوں نے ان سے شو کا نام بتانے کا کہا۔

زیادہ تر لوگوں نے ان کی بات سے اتفاق کیا اور لکھا کہ آج کل کے شوز میں شریک زیادہ تر کامیڈین تھیٹرز ڈراموں سے آئے ہوئے ہیں اور تھیٹرز کا کیا حال ہے، یہ ہر کوئی جانتا ہے۔

لوگوں نے ازیکا ڈینیئل کے ساتھ مذاق کے نام پر کی جانے والی توہین آمیز گفتگو کی مذمت بھی کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

مداحوں نے اداکارہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس شو کا نام ضرور سامنے لائیں، تاکہ لوگوں کو معلوم ہو کہ کس شو میں کس طرح کے کند ذہن کامیڈین موجود ہیں۔

تاہم اداکارہ نے لوگوں کے اسرار کے باوجود شو کا نام نہیں بتایا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024