• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عمران خان اور نواز شریف کے درمیان رابطے کی خبریں جھوٹی ہیں، فواد چوہدری

شائع September 5, 2022
فواد چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیوں کی بنیاد پر جھوٹی خبریں پھیلانا بند کریں— فوٹو: اے ایف پی/رائٹرز
فواد چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیوں کی بنیاد پر جھوٹی خبریں پھیلانا بند کریں— فوٹو: اے ایف پی/رائٹرز

پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر فواد چوہدری نے سابق وزرائے اعظم عمران خان اور نواز شریف کے درمیان پسِ پردہ رابطے یا ملاقات کی افواہوں کو مسترد کردیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری نے بیان میں کہا کہ عمران خان اور نواز شریف کے کے رابطے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، لوگوں کو اِن افواہوں پر توجہ نہیں دینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: معاشی حالات کے پیش نظر انتخابات بہت جلد ہو سکتے ہیں، عمران خان

اُن کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا سیاست کے حوالے سے واضح نقطہ نظر ہے، کسی گروہ یا جماعت کو ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں، یہ فیصلہ صرف پاکستانی عوام کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ جب تک عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا جائے گا وہ کسی سے مذاکرات نہیں کریں گے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کچھ عناصر سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیوں کی بنیاد پر جھوٹی خبریں پھیلانا بند کریں، عمران خان اور نواز شریف کے درمیان یا ان کے کسی نمائندے کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو ہٹانے کی ‘غیرملکی سازش’میں میڈیا کے چند سینئر لوگ بھی شامل ہیں، فواد چوہدری

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان انتخابات کی تاریخ کے باضابطہ اعلان کے بغیر کسی خفیہ و اعلانیہ مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین کے بارے میں قیاس آرئیوں کے بجائے انتخابات کی تاریخ پر غور کیا جائے اور اس کا اعلان کیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024