• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اگست میں پاکستان کے ماہانہ تجارتی خسارے میں 28.89 فیصد اضافہ

شائع September 3, 2022
اگست میں برآمدات 6ارب 3 کروڑ  ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں 2ارب 50 کروڑ ڈالر رہیں— فائل فوٹو: رائٹرز
اگست میں برآمدات 6ارب 3 کروڑ ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں 2ارب 50 کروڑ ڈالر رہیں— فائل فوٹو: رائٹرز

پاکستان کا ماہانہ تجارتی خسارہ اگست میں 28.89 فیصد بڑھ کر جولائی کے 2ارب 73 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 3ارب 53 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے جائزے سے پتا چلتا ہے کہ رواں سال اگست میں ملک کی برآمدات 6ارب 3 کروڑ ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں 2ارب 50 کروڑ ڈالر رہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 11.07 فیصد اضافہ ہوا جب کہ درآمدات میں 20.84 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا تجارتی خسارہ 134 فیصد بڑھ گیا

تاہم، پی بی ایس کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ تجارتی خسارہ سالانہ بنیاد پر 18.48 فیصد کم ہوا، اگست 2021 میں تجارتی خسارہ 4ارب 33 کروڑ ڈالر رہا تھا۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال سالانہ لحاظ سے برآمدات میں 11.44 فیصد اضافہ ہوا جب کہ ملکی درآمدات میں 8.26 فیصد کمی ہوئی۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 2 مہینوں کے دوران تجارتی خسارہ 6ارب 26 کروڑ ڈالر رہا جو کہ مالی سال 2021.22 کے اسی عرصے کے دوران 7ارب 56 کروڑ ڈالر کے اعداد و شمار کے مقابلے میں 17.13 فیصد کم ہے۔

ادارہ شماریات اعداد و شمار کے جائزے سے پتا چلتا ہے کہ پاکستانی کرنسی کے لحاظ سے جولائی میں 4 کھرب 94 ارب 72 کروڑ روپے کے مقابلے میں اگست میں برآمدات ماہانہ 11.91 فیصد بڑھ کر 5 کھرب 33 ارب 63 کروڑ روپے ہوگئیں۔

مزید پڑھیں: مارچ میں تجارتی خسارہ 2 ارب 96 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک جا پہنچا

دوسری جانب، اعداد و شمار کے مطابق اگست میں درآمدات میں 21.76 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جولائی کے 10 کھرب 9 ارب روپے کے مقابلے میں درآمدات10 کھرب 33 ارب روپے تک پہنچ گئیں۔

سالانہ لحاظ سے برآمدات میں 50.11 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو اگست میں 5 کھرب 53 ارب 63 کروڑ روپے تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 3 کھرب68 ارب 81 کروڑ روپے تھی۔

پی بی ایس کے اعداد و شمار درآمدات میں 23.62 فیصد اضافہ دیکھا گیا جو کہ اگست 2022 میں گزشتہ سال کے10 کھرب 7 ارب روپے کے مقابلے میں بڑھ کر10 کھرب 33 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024