• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

عمران خان ’دھڑکن‘ فلم کے حقیقی سنیل شیٹی ہیں، شان بیگ

شائع September 1, 2022 اپ ڈیٹ September 2, 2022
سنیل شیٹی نے فلم میں عمران خان نے حقیقت میں 500 ارب جمع کیے—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: فیس بک
سنیل شیٹی نے فلم میں عمران خان نے حقیقت میں 500 ارب جمع کیے—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: فیس بک

ٹیلی تھون کے ذریعے سیلاب متاثرین کے لیے 500 کروڑ روپے جمع کرنے پر اداکار شان بیگ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو بولی وڈ کی فلم ’دھڑکن‘ کا حقیقی سنیل شیٹی قرار دے دیا۔

بولی وڈ فلم ’دھڑکن‘ 2000 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں سنیل شیٹی، شلپا شیٹی اور اکشے کمار نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

دھڑکن فلم میں بھی سنیل شیٹی کچھ ہی عرصے میں 500 ارب روپے کمالیتے ہیں—اسکرین شاٹ
دھڑکن فلم میں بھی سنیل شیٹی کچھ ہی عرصے میں 500 ارب روپے کمالیتے ہیں—اسکرین شاٹ

فلم میں سنیل شیٹی اداکارہ شلپا شیٹی سے محبت کرتے ہیں اور ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں مگر غریب ہونے کی وجہ سے اداکارہ کے والد انہیں اپنی بیٹی کا رشتہ دینے سے منع کردیتے ہیں۔

فلم میں آگے چل کر سنیل شیٹی بیرون ملک جاکر 500 ارب روپے کی دولت کے مالک بن کر واپس آتے ہیں مگر تب تک شلپا شیٹی کی شادی اکشے کمار سے کردی جاتی ہے۔

عمران خان کی جانب سے محض چند گھنٹوں میں ٹیلی تھون کے ذریعے 500 کروڑ روپے کی امداد کے اعلانات کو اداکار شان بیگ نے اسے فلم میں سنیل شیٹی کی جانب سے 500 ارب روپے کمانے جیسا قرار دیا۔

اداکار نے اپنی انسٹاگرم اسٹوری میں عمران خان کی جانب سے ٹیلی تھون کے ذریعے 500 کروڑ روپے امداد کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انہیں حقیقی زندگی کا سنیل شیٹی قرار دیا۔

انہوں نے لکھا کہ عمران خان ’دھڑکن‘ فلم کے حقیقی سنیل شیٹی ہیں۔

اداکار کی عمران خان کو سنیل شیٹی قرار دیے جانے کی پوسٹ وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اس پر مزاحیہ کمنٹس کرکے خوب تفریح بھی کی۔

ان سے قبل اداکارہ و میزبان عفت عمر نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں عمران خان کی جانب سے چند گھنٹوں میں 5 ارب روپے جمع کرنے پر تنقید کی تھی۔

انہوں نے لکھا تھا کہ اگر عمران خان نے محض چند گھنٹوں میں اربوں روپے اکٹھے کیے تو چار سالہ دور حکومت میں 25 ارب ڈالر قرضہ کیوں لیا تھا؟

عمران خان نے 29 اگست کو ٹیلی فون کے ذریعے براہ راست عوام سے فون پر بات کرکے فنڈز جمع کیے تھے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ چند گھنٹوں کی ٹیلی تھون میں ملک اور بیرون ملک سے 500 کروڑ روپے امداد کے اعلانات کیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024