• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ماہرہ خان کو معاف کردیا، مجھے اس کی معافی کی ضرورت نہیں، خلیل الرحمٰن قمر

شائع August 31, 2022
دونوں شخصیات دو سال سے ایک دوسرے کے خلاف باتیں کرتے آ رہے ہیں—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
دونوں شخصیات دو سال سے ایک دوسرے کے خلاف باتیں کرتے آ رہے ہیں—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ انہوں نے ماہرہ خان کو ان کی غلیظ ٹوئٹ پر معاف کردیا مگر وہ ان کے لیے پیچھے نہیں مڑ سکتے اور انہیں اپنے ڈراموں یا فلموں میں کاسٹ نہیں کرسکتے۔

خلیل الرحمٰن قمر اور ماہرہ خان کے درمیان گزشتہ ڈھائی سال سے لفظی جنگ اس وقت سے جاری ہے جب اداکارہ نے مارچ 2020 میں ڈراما ساز کے خلاف ایک ٹوئٹ کی تھی۔

ماہرہ خان نے خلیل الرحمٰن قمر کے خلاف اس وقت ٹوئٹ کی تھی جب کہ ڈراما ساز نے ایک شو میں عورت مارچ پر بحث کے دوران سماجی رہنما ماروی سرمد کے خلاف نامناسب الفاظ کا استعمال کیا تھا، جس پر پورے ملک نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ماہرہ خان کے بیان پر خلیل الرحمٰن قمر نے افسوس کا اظہار کیا تھا اور تب سے وہ ان کے حوالے سے باتیں کرتے آ رہے ہیں جب کہ ماہرہ خان بھی ان کے حوالے سے بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان ڈراما نگار خلیل الرحمٰن قمر کے خلاف ٹوئٹ

خلیل الرحمٰن قمر ماضی میں بتا چکے ہیں کہ خدا نہ کرے کہ وہ کبھی ماہرہ خان کو معاف کریں اور ساتھ ہی انہوں نے 2014 کے مقبول ڈرامے ‘صدقے تمہارے’ میں اداکارہ کو کاسٹ کرنے کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی بھی قرار دیا تھا۔

رواں برس جولائی میں ڈراما ساز نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ‘اللہ نہ کرے کہ وہ کبھی ماہرہ خان کو معاف کریں’ مگر اب انہوں نے بتایا ہے کہ انہوں نے اداکارہ کو معاف کردیا۔

ماہرہ خان ڈراما ساز کے لکھے ڈرامے صدقے تمہارے میں بھی کام کر چکی ہیں—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: فیس بک
ماہرہ خان ڈراما ساز کے لکھے ڈرامے صدقے تمہارے میں بھی کام کر چکی ہیں—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: فیس بک

خلیل الرحمٰن قمر اداکارہ سارا لورین کے ہمراہ احمد بٹ کے سما ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر بات کی۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ بعض خواتین فیمنزم کے نام پر بے حیائی پھیلا رہی ہیں اور بے حیائی کو لبرل ازم نہیں کہا جا سکتا۔

ڈراما ساز نے کہا کہ انہوں نے کبھی خواتین کو دو ٹکے کی عورت نہیں کہا، انہوں نے ‘میرے پاس تم ہو’ ڈرامے میں ‘دو ٹکے کی لڑکی’ کا ڈائلاگ صرف ایک ہی عورت یعنی ڈرامے کے کردار والی لڑکی کے لیے لکھا تھا۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان کو ‘صدقے تمہارے’ میں کاسٹ کرنا گناہ تھا، خلیل الرحمٰن قمر

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے لیے خواتین محترم ہیں اور وہ ان کی بہت عزت کرتے ہیں، وہ خواتین سے متعلق دو ٹکے کی عورت لکھ ہی نہیں سکتے۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ خواتین پر بہت ذمہ داریاں ہوتی ہیں جب کہ ایک مرد گناہ کرتا ہے تو صرف ایک گھر تباہ ہوتا ہے لیکن عورت گناہ کرتی ہے تو پوری نسل تباہ ہوتی ہے۔

خلیل الرحمٰن نے قمر نے ماہرہ خان کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اداکارہ کو معاف کردیا مگر وہ ان کے لیے پیچھے نہیں جا سکتے اور انہیں اپنے کسی بھی منصوبے میں کاسٹ نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی موت کے بعد ہی اداکارہ کو ان کے کسی منصوبے میں کام دیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمٰن قمر 2 سال سے ماہرہ خان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، ریشم

اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان کون ہوتی ہیں، انہیں معاف کرنے والی؟ انہوں نے ان کے ساتھ کیا غلط کیا ہے کہ انہیں اداکارہ کی معافی کی ضرورت پڑے؟ اور ساتھ ہی کہا کہ انہیں ماہرہ خان کی جانب سے معاف کیے جانے کی ضرورت ہی نہیں۔

مہوش حیات کے ساتھ اب کوئی فلم نہیں کروں گا

ڈراما ساز نے مہوش حیات کو بھی آڑے ہاتھوں لیا—اسکرین شاٹ
ڈراما ساز نے مہوش حیات کو بھی آڑے ہاتھوں لیا—اسکرین شاٹ

اسی پروگرام میں خلیل الرحمٰن قمر نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مہوش حیات اچھی اداکارہ ہیں مگر اب وہ ان کے ساتھ مزید کام نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ وہ مہوش حیات کے ساتھ آخری فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا’ کر چکے، اب وہ ان کے لیے مزید نہیں لکھ سکتے، وہ ان کے ساتھ کام نہیں کریں گے، دوسری اداکاراؤں کو بھی موقع ملنا چاہیے۔

ڈراما ساز نے کہا کہ انہوں نے مہوش حیات کے کام کا ٹھیکہ نہیں لے رکھا، ان کے لیے کوئی اور اسکرپٹ لکھے، وہ ہمایوں سعید کے لیے ہی لکھ لکھ کر تھک چکے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Salazar Sep 01, 2022 12:20am
Drama saaz ya drama baaz

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024