• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بینکوں کے خلاف سیلاب عطیات قبول نہ کرنے کی شکایات گمراہ کن ہیں، اسٹیٹ بینک

شائع August 31, 2022
اسٹیٹ بینک نے کہا کہ عطیات قبول نہ کیے جانے کی سوشل میڈیا  پر زیر گردش شکایات بے بنیاد ہیں— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
اسٹیٹ بینک نے کہا کہ عطیات قبول نہ کیے جانے کی سوشل میڈیا پر زیر گردش شکایات بے بنیاد ہیں— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے دی جانے والی رقوم بینکوں کی جانب سے وصول نہ کیے جانے کے خلاف شکایات کو گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ حقلوں کی جانب سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر اس طرح کی شکایات اور الزامات سامنے آرہے تھے کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے سی ایم فلڈ ریلیف فنڈ میں عام لوگوں کی جانب سے دیے جانے والے عطیات وصول نہیں کیے جا رہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں مرکزی بینک نے کہا کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ خیبر پختوانخوا اور پنجاب حکومتوں کی جانب سے قائم کیے گئے 'سی ایم فلڈ ریلیف فنڈ' میں عام لوگوں کی جانب سے عطیات کی عدم قبولیت کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چند شکایات زیر گردش ہیں۔

اس تناظر میں پوچھے گئے سوال پر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ متعلقہ بینکوں نے مطلع کیا ہے کہ ایسی شکایات بے بنیاد ہیں جب کہ وہ تمام ممکنہ چینلز بشمول اوور دی کاؤنٹر(او ٹی سی) کیش ٹرانزیکشنز اور آن لائن ٹرانسفرز دونوں کے ذریعے 'سی ایم فلڈ ریلیف فنڈ' میں عالمی اور مقامی کریڈٹ کارڈ کے ذریعے منتقل کیے گئے عطیات قبول کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی فنڈ قائم کردیا

دوسری جانب، متعلقہ بینکوں نے بھی تصدیق کی ہے کہ ان اکاؤنٹس میں روزانہ کی بنیاد پر ٹرانزیکشن ہو رہی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بینکوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے بڑے اچھے مقصد میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ عطیہ دہندگان کو کسی بھی پریشانی کا سامنا ہے تو متعلقہ بینکوں میں اپنی شکایات درج کرائیں یا [email protected] پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے رابطہ کریں۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے 2 روز قبل ایک ٹیلی تھون کا انعقاد کیا تھا جس میں سیلاب زدگان کی امداد کی غرض سے فنڈز کا وعدہ کرنے کے لیے قومی اور بین الاقوامی کال کرنے والوں کو براہ راست رسائی فراہم کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: عمران خان 5 ارب روپے امداد کے اعلانات پر اہلِ وطن و سمندر پار پاکستانیوں کے مشکور

انہوں نے کہا تھا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے بینک اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں جو ایک کمیٹی کے تحت شفاف طریقے سے خرچ کیے جائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عطیات جمع کرنے کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخوا فنڈز قائم کیے گئے تھے اور بینک اکاؤنٹس نمبر بھی فراہم کیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی فنڈ قائم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہم پر فرض ہے، 9999 پر میسیج کرکے 10 روپے عطیہ دیں، وزیر خزانہ

دفتر وزیراعظم سے جاری بیان کے مطابق سیلاب زدگان کے لیے رقوم پرائم منسٹر ریلیف فنڈ 2022 کے اکاؤنٹ نمبر جی-12164 میں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024