اسرائیل نے غزہ کی امریکی امدادی تنظیم کے سابق سربراہ کو 12 سال قید کی سزا سنادی

شائع August 31, 2022
محمد الحلابی کو جون 2016 میں گرفتار کیا گیا تھا—فوٹو:اے ایف پی
محمد الحلابی کو جون 2016 میں گرفتار کیا گیا تھا—فوٹو:اے ایف پی

اسرائیلی عدالت نے غزہ میں موجود ایک بڑی امریکی امدادی ایجنسی کے سابق سربراہ کو حماس گروپ کو لاکھوں ڈالر اجرا کرنے کے جرم میں 12 سال قید کی سزا سنادی۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق جنوبی اسرائیل کی بیرشیبہ ضلعی عدالت نے ورلڈ ویژن کے محمد الحلابی کو12 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے جون میں قرار دیا تھا کہ محمد الحلابی فلسطینی علاقے کو کنٹرول کرنے والی تنظیم حماس کو لاکھوں ڈالر اور کئی ٹن اسٹیل غیر قانونی طور پر دینے کا مجرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے زیرحراست اسلامی جہاد کے سرکردہ رہنما پر فرد جرم عائد

محمد الحلابی کو جون 2016 میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسی سال اگست میں ان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

انہوں نے گزشتہ 6 برسوں کی اپنی حراست کے دوران کسی بھی بے ضابطگی اور بے قاعدگی میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔

حلابی کو سزا سنائے جانے کے بعد بھی ان کے وکیل نے ان کی جانب سے بے گناہی کے دعوے کو دہرایا۔

ان کے وکیل مہر حنا نے کہا کہ محمد الحلابی کہتے ہیں کہ وہ بے قصور ہیں، انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا اور نہ ہی ان کے خلاف کسی غیر قانونی کام میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں اسرائیل کا فضائی حملہ، اسلامی جہاد کے کمانڈر سمیت 15 افراد جاں بحق

محمد الحلابی کے وکیل نے مزید کہا کہ ان تمام الزامات کے برعکس، انہوں نے عدالت میں کسی بھی واضح طور پر ثابت کیا کہ اپنے ذمےداریوں کے دوروان انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ حماس کو براہ راست کوئی رقم نہیں دی جائے گی۔

مہر حنا کے مطابق اگر محمد الحلابی نے غلط کاموں کا اعتراف کرلیا ہوتا تو انہیں رہا کر دیا جاتا لیکن انہوں نے اصرار کیا کہ سچائی کی بھی کوئی اہمیت اور قدر و قیمت ہوتی ہے۔

ان کے وکیل نے کہا کہ انہوں نے اپنی ذاتی اقدار اور عالمی انسانی ہمدردی و امدادی کاموں کی اقدار کے لیے سچائی پر ڈٹے رہے، وہ کبھی کسی ایسی چیز کو تسلیم نہیں کر سکتے جس کا انہوں نے ارتکاب ہی نہیں کیا۔

مہر حنا نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے غزہ پر پھر فضائی حملے، فائرنگ سے فلسطینی خاتون جاں بحق

دوسری جانب، اسرائیلی استغاثہ نے کہا کہ وہ بھی اپیل دائر کرنے پر غور کر رہا ہے۔

محمد الحلابی کو حماس کی رکنیت رکھنے، دہشت گردانہ سرگرمیوں کی مالی معاونت کرنے، دشمن کو معلومات فرایم کرنے کے ساتھ ساتھ ہتھیار رکھنے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے ان کے خلاف زیادہ تر ثبوت و شواہد کو خفیہ رکھا گیا ہے جب کہ اس کی قانونی ٹیم کو فیصلے کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھانے پر اکسایا۔

عدالت کے مطابق 12 سال کی سزا دینے کا مقصد عالمی امدادی گروپوں میں کام کرنے والے غزہ کے باشندوں کو حماس کی مدد کرنے سے روکنا بھی ہے۔

مزید پڑھیں: جنگ بندی کے بعد فلسطین میں عالمی امداد پہنچنے کا سلسلہ شروع

غزہ میں حلابی کی والدہ نے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیا۔

امل الحلابی نے کہا فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصلہ سننے کے بعد مجھے ایسا محصوس ہوا کہ جیسے میرے اعصاب کام کرنا بند ہوگئے، میں رو رہی تھی۔

ہیومن رائٹس واچ میں اسرائیل اور فلسطین کے ڈائریکٹر عمر شاکر نے 12سال کی سزاکو انصاف کا قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ناانصافی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025