• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

فنڈز جمع کرنے کے لیے میرا کی نیویارک کی سڑکوں پر پرفارمنس

شائع August 30, 2022
اداکارہ نے پاکستانی گانے پر پرفارمنس کی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے پاکستانی گانے پر پرفارمنس کی—فوٹو: انسٹاگرام

سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے جہاں شوبز متعدد شخصیات متحرک دکھائی دیتی ہیں، وہیں اداکارہ میرا متاثرین کی مدد کے لیے پیش پیش ہیں۔

اداکارہ نے امریکی شہر نیویارک کے پوش علاقے میں سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے پرفارمنس کی، جسے درجنوں افراد نے دیکھا۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر نیویارک کی سڑکوں پر پرفارمنس کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے متاثرین کی بحالی اور مدد کے لیے ایک فنڈ ریزنگ ایونٹ کے تحت وہاں رقص کیا۔

انہوں نے اپنی ایک پوسٹ میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو اپیل کی کہ وہ سیلاب سے متاثرہ پاکستانی افراد کے لیے اپنے دل کے دروازے کھولیں اور جتنا ہوسکے ان کے لیے عطیات دیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف شخصیات کی سیلاب متاثرین کیلئے دل کھول کر عطیات دینے کی اپیل

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں اور عوام کو پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

اداکارہ نے نیویارک کے علاقے منہٹن میں پرفارمنس کی ویڈیو بھی انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر شیئر کی، جس میں انہیں پرانے پاکستانی گانے پر پرفارمنس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

@meerajeeofficialaccount

#foryou #ForYouPage #dubaitiktok #Favorite #Meera #floodfundraising2022 complementary performance fundraising campaign #meera first time performing on the stage for flood victims in Pakistan

♬ original sound - Mac beauty lounge

پرفارمنس کے دوران اداکارہ میرا نے روایتی سرخ رنگ کا لباس پہن رکھا تھا اور انہوں نے روایتی ایشیائی رقص کیا، جسے درجنوں افراد نے دیکھا۔

علاوہ ازیں اداکارہ نے انسٹاگرام پر سیلاب متاثرین کے لیے عطیات جمع کروانے کے لیے اپنا بینک اکاؤنٹ بھی دے دیا اور لوگوں کو اس میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کروانے کی اپیل کی۔

میرا سے قبل گلوکارہ حدیقہ کیانی، گلوکار ابرارالحق اور دیگر شوبز شخصیات بھی سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز جمع کرنے میں مصروف ہیں۔

علاوہ ازیں فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو سمیت متعدد معروف اسپورٹس و سماجی شخصیات بھی سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز جمع کرنے میں مصروف ہیں۔

سیلاب سے پاکستان کے چاروں صوبے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، تاہم سب سے زیادہ سندھ اور بلوچستان متاثر ہوئے ہیں، جہاں درجنوں شہر اور ہزاروں دیہات تاحال زیر آب ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

humayun Aug 31, 2022 12:42am
That's so kind of you. You have a mush concerning heart than most of us.

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024