• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

تصاویر: پاک-بھارت ایشیا کپ میچ

شائع August 29, 2022

ایشیا کپ 2022 کے اہم میچ میں بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو آخری اوور کی چوتھی گیند پر 148 رنز بنا کر 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے اہم میچ میں بھارت کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 147 رنز بنائے تھے، جس میں محمد رضوان کے 43 اور افتخار احمد کے 28 رنز شامل تھے جبکہ حارث رؤف اور شاہنواز دھانی نے آخری اوورز میں تیز بیٹنگ کی۔

بھونیشور کمار نے بھارت کی جانب سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، ہارڈک پانڈیا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر 148 رنز بنا کر حاصل کرلیا جب دنیش کارتھک نے چھکا رسید کیا۔

پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی کھیل شروع ہونے سے قبل اسٹیڈیم میں قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہیں—فوٹو: رائٹرز

پاکستان کے کپتان بابر اعظم ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کے دوران آؤٹ ہونے کے بعد میدان چھوڑ کر جاتے ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

بھارتی باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ کی—فوٹو: اے ایف پی

بھارتی باؤلر اویش خان کے اوور میں رضوان نے ایک چھکا بھی لگایا تاہم انہوں نے فخر زمان کی وکٹ حاصل کی—فوٹو: اے ایف پی

محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرنے کی کوشش کی لیکن دوسرے اینڈ سے ان کا ساتھ نہیں دیا گیا—فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے 28 رنز بنائے—فوٹو: رائٹرز

پاکستانی کپتان بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کے بعد بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کے ساتھ کھڑے ہیں اور خوشی کا اظہار کیا—فوٹو:اے ایف پی

پاکستانی بلے بازوں نے ابتدا میں مثبت انداز اپنایا تھا—فوٹو: اے ایف پی

کھیل سے قبل بھارتی کھلاڑیوں کا گروپ فوٹو—فوٹو: رائٹرز

روہت شرما اور بابر اعظم دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ٹاس کے لیے آتے وقت ٹرافی کے پاس کھڑے ہیں —فوٹو: رائٹرز

پاکستانی کھلاڑی افتخار احمد کو آؤٹ کرنے کے بعد بھارتی کھلاڑی خوشی منا رہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی

افتخار احمد نے 28 رنز بنا کر محمد رضوان کا بڑی حد تک ساتھ دیا—فوٹو: اے ایف پی