• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے بازو پر سیاہ پٹی

شائع August 28, 2022
کھلاڑیوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹی باندھی — فوٹو: پی سی بی
کھلاڑیوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹی باندھی — فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ایشیا کپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں سیلاب متاثرین سے اظہار یک جہتی کے لیے بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر کھیل رہے ہیں۔

میچ کے باقاعدہ آغاز سے قبل فوٹو سیشن میں پاکستانی کھلاڑیوں کو بازو پر سیاہ پٹی باندھے دیکھا جاسکتا ہے، اس سے قبل نجی چینل ’جیو نیوز‘ نے رپورٹ میں بتایا تھا کہ سیلاب متاثرین سے اظہار یک جہتی کے لیے کھلاڑی بازو پر سیاہ پٹی باندھیں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوام سے کہا تھا کہ جتنا ممکن ہو متاثرین کی مدد کریں۔

پی سی بی کی جانب سے پہلے ہی اعلان کیا گیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے پہلے ٹی20 کے ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں دی جائے گی۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی اور پہلا ٹی20 میچ 20 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شام 7:30 بجے کھیلا جائے گا۔

پاکستان میں مون سون کی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا میں بدترین نقصان پہنچا ہے اور اب تک ایک ہزار سے زائد شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024