• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

سندھ بھر میں تعلیمی ادارے مزید دو دن بند رکھنے کا اعلان

شائع August 25, 2022 اپ ڈیٹ August 26, 2022
—فوٹو: بشکریہ محمد حسین خان
—فوٹو: بشکریہ محمد حسین خان

سندھ کے محکمہ تعلیم نے صوبے بھر میں سیلابی صورت حال اور رین ایمرجنسی کے پیش نظر تمام نجی و سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں مزید دو دن جمعہ، ہفتہ (26 اور 27 اگست) تعطیل کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیرتعلیم سید سردار شاہ نے بیان میں کہا کہ صوبے بھر میں بارش سے متعدد اضلاع سیلاب سے متاثر ہیں جس کی وجہ سے اسکول اور کالج زیر آب آچکے ہیں۔

وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اسکول اور کالج سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف کیمپوں میں تبدیل کر دیے گئے ہیں، اس لیے ایسی صورت حال کو نظر میں رکھتے ہوئے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:محکمہ تعلیم سندھ کا صوبے میں تعلیمی اداروں کو تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان

قبل ازیں رواں ہفتے صوبے بھر میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال سےہونے والی تباہی کے پیش نظر حکومت سندھ نے 24 تا 25 اگست تک اسکول اور کالج بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 40 زخمی ہوئے۔

جون میں شروع ہونے والی طوفانی بارشوں سے صوبے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد اب تک 300 سے تجاوز کر گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے آج جاری ہونے والی اپنی رپورٹ میں کہا کہ سیلاب سے 46.5 کلومیٹر سڑکیں اور 15 پل تباہ ہوگئے ہیں اور اسی طرح لکی شاہ شریف اور سیہون شریف کے درمیان ٹرین کی پٹڑی بھی بلاک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا کیسز میں اضافہ: سندھ میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش سکرنڈ میں 220 ملی میٹر، اس کے بعد شہید بینظیر آباد میں 137 ملی میٹر، لاڑکانہ میں 130 ملی میٹر اور موہن جودڑو میں 116 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

‘وزیر اعلیٰ کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس’

اس سے قبل، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج ایک اجلاس میں ریلیف شروع کرنے کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز، وی کور، انجینئرنگ کور، لوکل گورنمنٹ، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور مقامی نمائندوں پر مشتمل ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا جو نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے کریں گی۔

مزید پڑھیں: سندھ میں تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد متاثرہ خاندانوں تک پہنچنا اور ان کی شفاف، مناسب اور مہذب طریقے سے مدد کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ کمیٹیاں تمام ضروری سامان اور خیمے، مچھر دانی، کھانے پینے کی اشیا، ادویات اور مشینری سمیت دیگر اشیا بھی خریدیں گی۔

مزید بارشوں کا امکان

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ سندھ، مشرقی بلوچستان، ڈیرہ غازی خان اور ڈیرہ اسمٰعیل خان ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024