• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm

تھائی لینڈ: 14 سال میں پہلی بار نوڈلز کی قیمتوں میں اضافہ

شائع August 25, 2022
پانچ بڑی نوڈلز بنانے والی کمپنیوں نے قیمت میں اضافے کی درخواست دی تھی — فائل فوٹو: رائٹرز
پانچ بڑی نوڈلز بنانے والی کمپنیوں نے قیمت میں اضافے کی درخواست دی تھی — فائل فوٹو: رائٹرز

تھائی لینڈ کے محکمہ تجارت کا کہنا ہے کہ جلد تیار ہونے والی تھائی نوڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے جو 14 سالوں میں اس کی قیمت میں پہلا اضافہ ہے۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق رواں برس کے اوائل میں سیاحتی مقامات دوبارہ کھلنے کے بعد ملک کی معیشت سنبھل نہیں سکی جس کی وجہ سے مہنگائی 14 سال میں پہلی بار بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، جس کی ایک بڑی وجہ روس اور یوکرین کے درمیان حالیہ جنگی صورتحال بھی ہے۔

بنکاک میں جلد تیار ہونے والی نوڈلز کی قیمتیں 6 بھات (مقامی کرنسی) فی پیکٹ مقرر کی گئی تھیں تاہم نوڈلز بنانے والوں نے یہ قیمت 6 بھات سے بڑھا کر 8 بھات تک بڑھانے کی اپیل کی تھی۔

محکمہ تجارت نے تصدیق کی ہے کہ وہ جلد تیار ہونے والی نوڈلز کے ریگولر سائز پیکٹ کی قیمت 7 بھات تک کرنے کی منظوری دیں گے جس کا اطلاق 25 اگست سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، اقوام متحدہ

پانچ بڑی نوڈلز بنانے والی کمپنیاں وائی وائی، ماما، یام یام، سو سیٹ اور نسین نے محکمے کو قیمتوں میں اضافے کے لیے درخواست دی تھی۔

مشہور برانڈ وائی وائی کی عہدیدار ویرا نافاپروکچارٹ کا کہنا تھا کہ ہمیں تیل اور ضروری اشیا کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے سبب مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم کے آٹے کی قیمت میں تقریباً 20 سے 30 فیصد اضافہ ہو چکا ہے جبکہ روغنی تیل کی قیمتیں بھی دگنی ہوچکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024