ملک بھر میں مون سون کی بارش، سیلاب سے تباہی
پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے بلوچستان میں اب تک 230 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
صوبائی محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کردہ بیان اعلامیے کے مطابق یکم جون سے اب تک بلوچستان میں پری مون مون سون اور مون سون بارشوں سے جاں بحق والے 230 افراد میں 110 مرد، 55 خواتین اور 65 بچے شامل ہیں۔
صوبہ سندھ میں بھی بڑے پیمانے پر سیلاب نے تباہی مچا دی ہے جہاں لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے صوبے بھر میں اب تک ایک کروڑ لوگ متاثر ہوچکے جو اس وقت اپنے گھروں سے باہر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
اسی طرح جنوبی پنجاب میں بھی مون سون بارشوں سے ہونے والی سیلابی صورت حال نے تباہی مچا دی ہے جہاں لاکھوں افراد بے گھر، زمینیں زیر آب اور کئی گھر تباہ ہو چکے ہیں۔
تبصرے (2) بند ہیں