• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’عدنان صدیقی کے شو’تماشا گھر‘ پر ’بگ باس‘ کی کاپی کا الزام

شائع August 23, 2022
شو کو 20 اگست سے نشر کیا جا رہا ہے—پرومو فوٹو
شو کو 20 اگست سے نشر کیا جا رہا ہے—پرومو فوٹو

سینیئر اداکار عدنان صدیقی کی میزبانی میں شروع ہونے والے نئے ریئلٹی گیم شو ‘تماشا گھر’ پر شائقین نے بھارتی متنازع شو ‘بگ باس’ کی کاپی کا الزام لگاتے ہوئے پاکستانی شو کو بھارتی شو کی سستی کاپی قرار دیا ہے۔

عدنان صدیقی کا شو 20 اگست سے ‘اے آر وائے’ پر نشر کیا جا رہا ہے، جس میں آمنا ملک، عمر عالم، مائرہ خان، حمیرا اصغر، مریحہ صفدر، سعیدہ امتیاز، صائم علی، عادی عدیل امجد، نعمان جاوید، رؤف لالا، نگاہ جی، فائزہ خان اور سحر بیگ شریک ہیں۔

‘تماشا گھر’ کی تھیم اگرچہ بالکل ‘بگ باس’ جیسی نہیں رکھی گئی، تاہم اس کی تھیم اور اس کے سیگمنٹس بھارتی شو سے ملتے جلتے ہیں، یہاں تک کہ اس میں شامل کنٹیسٹرز کا لباس بھی سلمان خان کے شو جیسا ہی رکھا گیا ہے۔

ریئلٹی شو کے شرکا کو مختلف گیمز کھیلتے ہوئے بولڈ جملے اور ایک دوسرے سے مذاق کرتے ہوئے دکھایا جا رہا ہے جب کہ ان کے لباس بھی بھارتی شو سمیت اس طرح کے چلنے والے دیگر شوز کے شرکا کی طرح بولڈ رکھے گئے ہیں۔

‘تماشا گھر’ کو نشر کیے جانے کے بعد کئی صارفین نے سوشل میڈیا پر شو کے حوالے سے پوسٹس کرتے ہوئے اس پر ‘بگ باس’ کی کاپی کا الزام لگایا۔

زیادہ تر لوگوں نے عدنان صدیقی کے شو کو ‘بگ باس’ کی سستی کاپی قرار دیا، تاہم بعض افراد نے ‘تماشا گھر’ پر تنقید کرنے کے بجائے اس کی تھیم اور سیگمنٹس پر بات کی۔

بعض صارفین نے ‘تماشا گھر’ میں دکھائے گئے مناظر پر بھی اپنی رائے دی اور پاکستانی شو کو غیر ملکی شوز کا چربہ قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024