• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

پاکستانی مختصر فلم ‘ملاقات’ آسکر کی دوڑ میں شامل

شائع August 22, 2022
— پرومو فوٹو
— پرومو فوٹو

پاکستانی نژاد برطانوی فلم ساز سیماب گل کی ہدایات کردہ فلم ‘ملاقات’ نے امریکا میں ہونے والی شارٹ فلموں کے میلے میں اعلیٰ ایوارڈ حاصل کرلیا، جس کے بعد فلم از خود اعلیٰ ترین فلمی ایوارڈ ‘آسکر’ کی دوڑ میں شامل ہوگئی۔

شوبز ویب سائٹ ‘دی راپ’ کے مطابق اردو زبان میں بنائی گئی فلم ‘ملاقات’ ان تین فلموں سے ایک ہے، جنہوں نے کیلی فورنیا میں منعقد مختصر فلموں کے میلے میں اعلٰی ایوارڈز حاصل کیے۔

‘ملاقات’ نے شارٹ فلم فیسٹیول ‘ہولی شارٹس’ میں ‘لائیو ایکشن’ کی کیٹیگری میں اعلیٰ ایوارڈ حاصل کیا، جس کے بعد فلم ازخود ‘آسکر’ کے لیے اہل ہوگئی۔

پاکستانی فلم کے علاوہ دیگر دو فلمیں بھی ‘آسکر’ کے لیے اہل ہوگئیں، باقی دو مختصر فلموں میں ایک فلم (Hallelujah) بہترین مختصر فلم جب کہ دوسری (Scale) اینیمیٹڈ کیٹیگری میں آسکر کے اہل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شارٹ فلم ‘ملاقات’ وینس فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے منتخب

‘ملاقات’ (Sandstorm) کو لائیو ایکشن کیٹیگری میں انعام دیا گیا، جس کے بعد یہ فلم ازخود آسکر کی لائیو ایکشن کیٹیگری کی دوڑ میں شامل ہوگئی اور اب اسی فلم کا 2023 کے آسکر میں دنیا کی دیگر فلموں سے مقابلہ ہوگا۔

‘ملاقات’ کے آسکر کی دوڑ میں شامل ہونے سے متعلق اس کے پروڈیوسر عابد عزیز مرچنٹ نے بھی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا۔

‘انتظار’ نے مذکورہ فلم کے علاوہ دیگر متعدد فیسٹیولز میں بھی ایوارڈز جیتے ہیں اور اسے ‘وینس’ سمیت دیگر عالمی فلموں میں بھی پیش کیا جا چکا ہے۔

اس فلم کی ہدایات لندن میں مقیم پاکستانی نژاد سیماب گل نے دی ہیں، جس میں پریزے فاطمہ اور حمزہ مشتاق نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

عابد عزیز مرچنٹ کی جانب سے پروڈیوس کی گئی اس مختصر فلم کو عالمی وبا کے دوران کراچی میں شوٹ کیا گیا ہے۔

فلم کی کہانی ‘کراچی میں اسکول میں پڑھنے والی زارا نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو خود سے دور بوائے فرینڈ کے ساتھ ایک ڈانس ویڈیو شیئر کرتی ہیں جو بعد میں انہیں مذکورہ ویڈیو پر بلیک میل کرتے ہیں’۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024