• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

حرا مانی کے انگریزی بولنے کا انداز ’برٹش ایشین‘ کا نیا ورژن قرار

شائع August 20, 2022
اداکارہ نے حال ہی میں بی بی سی کو انٹرویو دیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے حال ہی میں بی بی سی کو انٹرویو دیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ و گلوکارہ حرا مانی کو برطانوی نشریاتی ادارے’بی بی سی ایشین نیٹ ورک‘ کے دیے گئے انٹرویو کی کلپ وائرل ہونے کے بعد تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور لوگ ان کے انگریزی بولنے کے انداز پر برہم دکھائی دیے۔

حرا مانی ان دنوں شوہر کے ہمراہ برطانیہ میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے یوم آزادی پر ہونے والی ایک تقریب میں پرفارمنس بھی کی تھی اور اس کی ویڈیوز بھی وائرل ہونے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: احسن خان نے اپنے ’برٹش ایشین‘ انٹرویو کی وائرل ویڈیو دوبارہ بنا ڈالی

اب انہوں نے وہاں ’بی بی سی برمنگھم‘ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی کلپس شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے ان کے انگریزی بولنے کے انداز پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے پاکستانی نژاد نورین خان کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی تھی، جس میں انہوں نے انگریزی سے زیادہ اردو میں بات کی۔

حرا مانی نے پوڈکاسٹ کی کلپس اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں، جس میں نے برطانوی انگریزی لہجے کے انداز میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے میزبان کو بتایا کہ ان کا ملک ایشیا میں ہے اور ان کے زیادہ فالوورز ہندی اور اردو بولتے اور سمجھتے ہیں، اس لیے وہ اردو میں زیادہ بات کرتی ہیں۔

پروگرام میں انہوں نے منفرد انگریزی لہجے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ تو انگریزی بولنا چاہتی ہیں مگر چوں کہ ان کا تعلق ایشیائی ملک سے ہے، جہاں ہندو اور اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے، اس لیے وہ اپنے مداحوں سے جڑنے کے لیے اردو بولتی ہیں۔

پروگرام میں انہوں نے منفرد انداز میں انگریزی بولنے سمیت انگریزی کے لہجے میں اردو بھی بولی اور ساتھ ہی میزبان نوریں خان کی انگریزی لہجے میں بولی گئی اردو کی تعریفیں بھی کیں۔

پوڈکاسٹ کے دوران ان کے شوہر نے بھی شرکت کی اور انہوں نے بھی وہاں اردو میں بات کی۔

حرا مانی کی منفرد انداز میں انگریزی بولنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کے لہجے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور بعض افراد نے ان کے لہجے کو ’برتش ایشین‘ کا نیا ورژن قرار دیا۔

کئی لوگوں نے حرا مانی کے انگریزی بولنے کے لہجے کو مصنوعی اور بیکار قرار دیا اور لوگوں نے ٹوئٹس کیں کہ نہ جانے کیوں اداکارہ کو ہر وقت اپنا تماشا بنانا اچھا کیوں لگتا ہے۔

بعض مداحوں نے ان کے لہجے کو احسن خان کے ’برٹش ایشین‘ لہجے کا نیا ورژن قرار دیا۔

خیال رہے کہ احسن خان کی برطانیہ میں چند سال قبل کسی رپورٹر سے برطانوی انگریزی لہجے میں کی گئی بات کی کلپ رواں برس اپریل میں وائرل ہوئی تھی، جس پر انہوں نے دوبارہ انسٹاگرام ویڈیو بھی بنائی تھی۔

مذکورہ ویڈیو میں احسن خان انگریزی میں بتاتے دکھائی دیے تھے کہ ’وہ برٹش ایشین شخص ہیں اور وہ یہاں اور وہاں یعنی برطانیہ اور پاکستان میں رہتے اور کام کرتے ہیں‘۔

احسن خان کی مذکورہ ویڈیو کا خوب مذاق اڑایا گیا تھا اور اب حرا مانی کی ویڈیو کا بھی مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024