• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بپاشا باسو کے ہاں 43 سال کی عمر میں بچے کی پیدائش متوقع

شائع August 16, 2022
دونوں نے 2016 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے 2016 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ بپاشا باسو اور اداکار کرن سنگھ گروور نے تصدیق کردی کے ان کے ہاں پہلے بچے کی جلد پیدائش متوقع ہے۔

دونوں نے اپریل 2016 میں شادی کی تھی اور دونوں کی عمر 40 سال سے زائد ہے۔

گزشتہ چند ہفتوں سے چہ مگوئیاں تھیں کہ بپاشا باسو امید سے ہیں اور اب انہوں نے اپنے ہاں جلد بچے کی متوقع پیدائش سے متعلق مداحوں کو آگاہ کردیا۔

اداکارہ اور اس کے شوہر نے انسٹاگرام پر ایک ساتھ کھچوائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد دو افراد میں سے تین ہونے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بپاشا اور کرن سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے تنہا زندگی گزارنا شروع کی اور پھر انہوں نے زندگی کے سفر کے لیے ایک ساتھی کا انتخاب کیا اور دونوں ساتھیوں کی محبت سے اب وہ تین ہونے والے ہیں۔

نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر انہوں نے مداحوں اور شوبز شخصیات کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی مداحوں کو دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور کی پوسٹ پر متعدد شوبز شخصیات اور عام افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اگرچہ اداکارہ نے اپنے ہاں بچے کی متوقع پیدائش کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کےہاں کب تک بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: بپاشا باسو کا بھی ساجد خان پر نازیبا رویے کا الزام

تاہم رپورٹس ہیں کہ ان کے ہاں رواں برس کے اختتام تک بچے کی پیدائش ہوجائے گی۔

اگر اداکارہ کے ہاں آئندہ برس جنوری سے قبل بچے کی پیدائش ہوگئی تو وہ 43 سال کی عمر میں والدہ بنیں گی، وہ اپنی سالگرہ جنوری کے پہلے ہفتے میں مناتی ہیں۔

ان کے شوہر کرن سنگھ گروور ان سے کم عمر ہیں اور بپاشا باسو کی عمر میں بہت ہی کم بولی وڈ شخصیات والد بنی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024