• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فیصل آباد: مظاہرے میں پی ٹی آئی خواتین پر پستول تاننے والا پولیس اہلکار برطرف

شائع August 16, 2022
پنجاب پولیس میں کالی بھیڑیں کسی عزت کے مستحق نہیں — فوٹو: ٹوئٹر
پنجاب پولیس میں کالی بھیڑیں کسی عزت کے مستحق نہیں — فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 25 مئی کو نکالے گئے آزادی مارچ کے دوران خواتین مظاہرین پر پستول تاننے پر فیصل آباد پولیس کے ایک اہلکار کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی جس میں اس وقت کے سرگودھا روڈ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سب انسپکٹر عابد جٹ کو پارٹی کی خواتین کارکنوں پر بندوق تانے دکھایا گیا، یہ خواتین فیصل آباد سے اسلام آباد جانے والی ریلی کا حصہ تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: 28 مئی کو پی ٹی آئی مارچ کے دوران پولیس کارروائی کی رپورٹ طلب

ایک اہلکار نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے مطالبے پر فیصل آباد پولیس کے اعلیٰ حکام نے پولیس اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے ایس ایس پی آپریشنز اور تفتیشی افسر نے ملزم کو طلب کیا اور اسے اپنے مؤقف کے دفاع کا موقع دیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب: پی ٹی آئی کےخلاف کارروائی کرنے پر 55 ایس پیز، ڈی ایس پیز کے تبادلے

انکوائری افسر نے سابق ایس ایچ او کو ملازمت سے برطرف کرنے کی سفارش کی تھی۔

اہلکار نے بتایا کہ تفتیشی افسر کی سفارش پر فیصل آباد پولیس کے اعلیٰ افسران نے سب انسپکٹر عابد جٹ کو ملازمت سے برطرف کردیا۔

پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عابد جٹ کے خلاف کارروائی کا دفاع کیا۔

انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ پنجاب پولیس میں کالی بھیڑیں عزت کی مستحق نہیں، خواتین اور بچوں پر پستول تاننے والے سب انسپکٹر کے غیر قانونی فعل کا دفاع نہیں کیا جاسکتا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024