• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

شیاؤمی 12 ٹی پرو میں 200 میگا پکسل کیمرا دیے جانے کا امکان

شائع August 15, 2022
طاقتور ترین کیمرے کے حامل موبائل کو رواں برس کے اختتام تک پیش کیے جانے کا امکان ہے—فوٹو: شیاؤمی
طاقتور ترین کیمرے کے حامل موبائل کو رواں برس کے اختتام تک پیش کیے جانے کا امکان ہے—فوٹو: شیاؤمی

خبریں ہی کہ چینی موبائل کمپنی ’شیاؤمی‘ اپنی آنے والے فون ’12 ٹی پرو‘ میں پہلی بار 200 میگا پکسل کیمرا دیے جانے کا امکان ہے۔

اب تک شیاؤمی ہی وہ کمپنی ہے جس نے اپنے فون میں سب سے طاقتور یعنی 108 میگا پکسل کیمرا متعارف کرایا ہے، تاہم یہ کمپنی اپنے لیے ایک نیا اعزاز حاصل کرنے کی خواہاں ہیں۔

خبریں ہیں کہ کمپنی رواں برس کے اختتام تک متعارف کرائے جانے والے اپنے فون ’12 ٹی پرو‘ میں جدید ٹیکنالوجی کا حامل 200 میگا پکسل کا کیمرا متعارف کرائے گی۔

کمپنی کے تیار ہونے والے فون سے متعلق لیک ہونے والی معلومات کے مطابق ’12 ٹی پرو‘ کا ڈیزائن کمپنی کے ریڈمی برانڈ کے فون ’کے 50 الٹرا‘ کی طرح ہوگا اور بیک پر تین کیمرے دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شیاؤمی 200 میگا پکسل کیمرے سے لیس پہلا فون متعارف کرانے کی خواہشمند

نئے موبائل میں اسنیپ ڈریگن کی چپ جب کہ اینڈرائڈ 12 کے آپریٹنگ سسٹم سمیت دوسرے سسٹم کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ کمپنی 200 میگا پکسل کے کیمرے میں کس کمپنی کی ٹیکنالوجی استعمال کرے گی، اس سے قبل اسی کمپنی نے 108 میگا پکسل کے کیمرے میں سام سنگ کی ٹیکنالوجی استعمال کی تھی۔

اس سے قبل اسی حوالے سے رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ شیاؤمی کا 200 میگا پکسل کیمرا بائی ڈیفالٹ 50 میگا پکسل تصاویر کھینچے گا اور پکسل سائز 1.28 یو ایم ہوگا۔ اس وقت 108 میگا پکسل کیمرا سنسر 2 ایکس یا 3 ایکس لوس لیس ڈیجیٹل زوم کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 200 میگا پکسل کیمرا ممکنہ طور پر 16K ویڈیو (133 میگا پکسل) ریکارٖڈ کرسکے گا تاہم اس سپورٹ کے لیے درکار پراسیسر ابھی دستیاب نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024